وزیر اعظم نے افغانستان کی صورتحال پر حکومتی بیانیے پر اہم اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کی صورتحال پر حکومتی بیانیے پر اہم اجلاس طلب کر لیا ، اجلاس میں افغانستان کی موجودگی صورتحال پر بات چیت ہوگی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان شرکاء کو افغانستان کے معاملے پر حکومتی بیانیے پر بریف کریں گے ، افغانستان کے معاملے پر حکومتی بیانیے پر آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی تعین ہوگا ۔
اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری ، وزیر داخلہ شیخ رشید ، وزیر دفاع پرویز خٹک سمیت دیگر وزرا شرکت کریں گے ۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ افغان عوام کے حقوق کا تحفظ انتہائی اہم ہے ، جامع ، سیاسی ، تصفیہ ہی افغانستان میں آگے بڑھنے کا راستہ ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہالینڈ کے ہم منصب سے دوران ٹیلی فونک گفتگو کیا ، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان معاملے پر پاکستان خطے میں پیشرفت کو قریب سے دیکھ رہا ہے ۔ افغانستان میں امن کے لئے پاکستان علاقائی ، عالمی شراکت داروں سے رابطے میں ہے ۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

1 hour ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

1 hour ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

2 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

2 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

2 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

3 hours ago