نعت پڑھنے پر عائشہ عمر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا شکار، ایسا کیوں ہوا؟ وجہ جانئیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی نامور اداکارہ عائشہ عمر نعت پڑھنے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا شکار بن گئیں۔گزشتہ روز پورے پاکستان نے جوش و جذبے سے 12 ربیع الاول منائی، اور اس مبارک دن پر ہماری مشہور شخصیات نے نعتیں بھی پڑھیں۔


تاہم سوشل میڈیا صارفین نے مشہور شخصیات پر تنقید شروع کر دی اور انہیں موسمی مسلمان کہہ دیا۔صارفین کا کہنا تھا کہ نے مشہور شخصیات ان بڑے مذہبی دنوں کے لیے دکھاوا کرتی ہیں اور دوسری صورت میں مذہبی تعلیمات کی پرواہ نہیں کرتیں۔


سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مشہور شخصیات میں مردوں سے زیادہ خواتین کو ٹرول کیا گیا ہے ، خاص طور پر عائشہ عمر کو صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اداکارہ عائشہ عمر پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
اس سے قبل عائشہ عمر کی ورک آؤٹ کرتے ہوئے انتہائی بولڈ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

وائرل ویڈیو میں عائشہ عمر کو جم میں ورک آؤٹ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ویڈیو میں اداکارہ کے ہمراہ ان کے ٹرینر بھی موجود تھے ، جو انکی ورزش میں مدد کر رہے تھے۔


سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر اداکارہ عائشہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔گزشتہ دنوں معروف اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی تھیں جس کے بعد وہ ناقدین کے نشانے پر آگئیں۔


شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ نے بلیک رنگ کا گلیمرس مغربی انداز کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور بولڈ پوز دے رہی تھیں۔
کچھ تصاویر میں عائشہ عمر نے غیر مناسب لباس زیب تن کیا ہوا تھا جس کی وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔واضح رہے کہ معروف اداکارہ کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Recent Posts

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

9 mins ago

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

25 mins ago

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

42 mins ago

بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید بامشقت، 10 لاکھ جرمانہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو…

51 mins ago

بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری کا عمل شروع…

1 hour ago

عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکا، صدر پریس کلب صدیق مینگل جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں ہونے والے دھماکے میں پریس کلب کے صدر…

1 hour ago