سعودی عرب میں غیر ملکی کارکنوں کی رہائش کیلئے اہم اقدامات متعارف

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں غیر ملکی کارکنان کی رہائش کیلئے کئی اہم اقدامات متعارف کرادیے گئے . اخبار24 نے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور کے معاون سیکریٹری انجینیئر حسن زین الدین نے کہا ہے کہ کارکنوں کی مناسب اور موزوں رہائش کے لیے 22 اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں، جس کا مقصد کارکنوں کو معیاری رہائش اور مثالی ماحول مہیا کرنا ہے .


انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کو دس سرکاری ادارے چلا رہے ہیں، جو مملکت میں تمام کارکنان کو مناسب اور معیاری رہائش مہیا کرانے کے لیے کوشاں ہیں، کارکنوں کی اجتماعی رہائش کے حوالے سے پرمٹ پلیٹ فارم کا اجراء، کاروباری مراکز میں اجتماعی رہائش کی منصوبہ بندی کے ضوابط، سرمایہ کاری کے امکانات اہم شہروں میں بیچلرز کے لیے اجتماعی رہائش کا اہتمام شامل ہے .
ادھر سعودی عرب کے بندرگاہی شہر جدہ میں حکام نے اجتماعی رہائش کے قوانین کی تعمیل میں ناکامی پر کارکنوں سے 180 رہائش گاہیں خالی کروا لیں، انخلاء جدہ میونسپلٹی کے ذریعے کیے گئے معائنے کے دوروں کا حصہ تھے جن کی مدد سے متعدد سرکاری اداروں نے بڑے پیمانے پر رہائش اور لائسنسنگ کے لیے مقرر کردہ تقاضوں پر عمل درآمد کی تصدیق کی تھی . سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی کے سربراہ کے مشیر محمد بن ابراہیم نے کہا کہ فیلڈ ٹورز میں جدہ کے اضلاع میں 934 سائٹس کا احاطہ کیا گیا جس کا مقصد لیبر ہاؤسنگ کے لیے مختص سائٹوں میں تعمیل کی سطح کو اپ گریڈ کرنا، متعلقہ سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ شرکت میں ان کا معائنہ اور جراثیم سے پاک کرنا شامل ہے .
مقامی حکام نے خلاف ورزی کرنے والی سائٹس کے مالکان پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر خلاف ورزیوں پر جرمانے ادا کریں، بغیر لائسنس کے لیبر ہاؤسنگ یونٹس کو فوری طور پر خالی کریں اور مزید جرمانے سے بچنے کے لیے اپنی حیثیت کو درست کریں .

. .

متعلقہ خبریں