سعودی عرب میں غیر ملکی کارکنوں کی رہائش کیلئے اہم اقدامات متعارف

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں غیر ملکی کارکنان کی رہائش کیلئے کئی اہم اقدامات متعارف کرادیے گئے۔ اخبار24 نے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور کے معاون سیکریٹری انجینیئر حسن زین الدین نے کہا ہے کہ کارکنوں کی مناسب اور موزوں رہائش کے لیے 22 اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں، جس کا مقصد کارکنوں کو معیاری رہائش اور مثالی ماحول مہیا کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کو دس سرکاری ادارے چلا رہے ہیں، جو مملکت میں تمام کارکنان کو مناسب اور معیاری رہائش مہیا کرانے کے لیے کوشاں ہیں، کارکنوں کی اجتماعی رہائش کے حوالے سے پرمٹ پلیٹ فارم کا اجراء، کاروباری مراکز میں اجتماعی رہائش کی منصوبہ بندی کے ضوابط، سرمایہ کاری کے امکانات اہم شہروں میں بیچلرز کے لیے اجتماعی رہائش کا اہتمام شامل ہے۔
ادھر سعودی عرب کے بندرگاہی شہر جدہ میں حکام نے اجتماعی رہائش کے قوانین کی تعمیل میں ناکامی پر کارکنوں سے 180 رہائش گاہیں خالی کروا لیں، انخلاء جدہ میونسپلٹی کے ذریعے کیے گئے معائنے کے دوروں کا حصہ تھے جن کی مدد سے متعدد سرکاری اداروں نے بڑے پیمانے پر رہائش اور لائسنسنگ کے لیے مقرر کردہ تقاضوں پر عمل درآمد کی تصدیق کی تھی۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی کے سربراہ کے مشیر محمد بن ابراہیم نے کہا کہ فیلڈ ٹورز میں جدہ کے اضلاع میں 934 سائٹس کا احاطہ کیا گیا جس کا مقصد لیبر ہاؤسنگ کے لیے مختص سائٹوں میں تعمیل کی سطح کو اپ گریڈ کرنا، متعلقہ سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ شرکت میں ان کا معائنہ اور جراثیم سے پاک کرنا شامل ہے۔
مقامی حکام نے خلاف ورزی کرنے والی سائٹس کے مالکان پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر خلاف ورزیوں پر جرمانے ادا کریں، بغیر لائسنس کے لیبر ہاؤسنگ یونٹس کو فوری طور پر خالی کریں اور مزید جرمانے سے بچنے کے لیے اپنی حیثیت کو درست کریں۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

2 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

2 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

3 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

3 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

3 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

4 hours ago