ٹرین کے ذریعے جی سی سی ممالک کو جوڑنے میں اہم پیشرفت

ریاض (قدرت روزنامہ)جی سی سی ممالک کو ٹرین کے ذریعے جوڑنے کے منصوبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں سعودی عرب نے 200 کلو میٹر ریلوے لائن بچھادی جب کہ دیگر 4 ملکوں میں بھی کام جاری ہے۔ اُردو نیوز نے سبق ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) ریلوے نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے گلف ریلوے لائن سے متعلق 200 کلو میٹر ریلوے لائن بچھانے کا کام مکمل کرلیا دیگر 4 ملکوں میں ریلوے لائن پر کام ہورہا ہے جی سی سی جنرل سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کئی ممالک کی طرف سے 15 ارب ریال لاگت کے ریلوے منصوبے کے لیے کام مکمل کرلیا گیا ہے، اس سلسلے میں سعودی عرب نے 200 کلو میٹر ریلوے لائن بچھالی ہے اور بقیہ کام تیزی سے جاری ہے۔
اسی طرح اماراتی جریدے الرویہ نے بتایا کہ یو اے ای نے سعودی عرب کی سرحد تک ریلوے لائن بچھانے کا کام مکمل کرلیا ہے، دیگر رکن ممالک کی جانب سے بھی اس ریلوے منصوبے پر عمل درآمد شروع کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔
جنرل سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ جی سی سی ممالک کو ریلوے لائن سے جوڑنے کے منصوبے پر تقریبا 15 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی، مقامی نوجوانوں کے لیے تربیتی پروگرام کے انعقاد میں ریلوے لائن کا تجربہ رکھنے والی عالمی تنظیموں کا تعاون بھی حاصل کیا جارہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گلف ریلوے لائن 2117 کلو میٹر طویل ہے، جس کا آغاز کویت سے ہوگا، سعودی عرب کے شہر دمام سے ہوتے ہوئے یہ ریلوے لائن بحرین اور دمام سے سلوی چیک پوسٹ کے راستے قطر جائے گی جب کہ سعودی عرب سے ریلوے لائن امارات کے شہر ابوظہبی اورالعین سے ہوتے ہوئے صحار کے راستے عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچے گی۔

Recent Posts

کراچی: نظارت خانے میں آتشزدگی، 100 سے زائد گاڑیاں جل گئیں

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک ون میں نظارت خانے میں کھڑی 100 سے زائد…

12 mins ago

بلوچستان: کانگو وائرس سے اموات کی تعداد 9 ہوگئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس کا مریض جان کی بازی…

21 mins ago

صدارتی انتخابات ہارنے کی صورت میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے منصوبے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی…

28 mins ago

حکومت کی آئینی ترامیم کا طریقہ کار متنازع ہوگیا ہے، ڈاکٹر عشرت العباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ حکومت کا…

33 mins ago

کیا قوم کو منی بجٹ کا سرپرائز ملنے والا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بری خبر ہے وفاقی حکومت نے…

41 mins ago

ہر ادارہ چاہتا ہے کہ وہ اپنے دائرہ کار سے باہر جاکر کام کرے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے…

57 mins ago