ٹک ٹاکر لڑکی سے دست درازی، ڈولفن اہلکار نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور کے گریٹر اقبال پارک پر ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست درازی کے واقعے پر سب سے پہلے رسپانس کرنے اور موقع پر پہنچنے والےڈولفن اہلکار نے آنکھوں دیکھا حال بیان کردیا۔
لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یوم آزادی 14 اگست کے روز شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں 400 منچلوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرام خاتون سے بدتمیزی کی، کپڑے پھاڑ دیے، ہوا میں بال کی طرح اُچھالتے رہے،مینار پاکستان موقع پر مدد کے لیے پہنچنے والے ڈولفن اہلکار زمان قریشی کا بیان بھی سامنے آ گیا ۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اطلاع ملتے ہی روانہ ہو گئے تھے لیکن مینار پاکستان پر رش کی وجہ سے پہنچنے میں30 منٹ لگ گئے، مینار پاکستان گیٹ سے اسٹیج تک پہنچنے میں 30منٹ لگے۔
زمان قریشی نے بتایا کہ جب ہم پہنچے تو لڑکی کو 500 سے 700 لوگوں نے گھیرا ہوا تھا، قریب پہنچے تو لڑکی برہنہ اور نیم بے ہوش تھی،قریب موجود لڑکوں سے قمیض لے کر لڑکی کو پہنائی۔پولیس ذرائع کے مطابق ابتک100سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا، زیرحراست ملزمان میں سے15 کی شناخت کی گئی، 15ملزمان کی باضابطہ گرفتاری ڈال دی گئی، ملزمان کی شناخت نادرا کی مدد سے عمل میں لائی گئی، مزید5 ملزمان کی شناخت کی جاچکی، جن کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، گرفتار ملزمان سی آئی اے کی زیر حراست ہیں۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

1 min ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

3 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

11 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

13 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

16 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

16 mins ago