جہانگیر ترین کی پارٹی میں کوئی پوزیشن نہیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی جمشید اقبال چیمہ کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی پارٹی میں کوئی پوزیشن نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ جمشید اقبال چیمہ نے لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پوری توجہ زراعت اور بالخصوص کاٹن کراپ پر ہے۔
ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بہت بڑا پیکج دیا ہے 2011 کے بعد پہلی مرتبہ 3 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ بڑھی ہے اور توقع ہے کہ اگلے سال ساڑھے 4 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ بڑھے گی اور اس سال ملک میں اڑھائی ارب ڈالر کی نئی مشینری آ رہی ہے اور ٹیکسٹائل شعبہ نے ہمیں ٹارگٹ دیا ہے کہ تحریک انصاف کے پانچ سالہ دور حکومت میں وہ ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ کو 26 ارب ڈالر پر لے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی میں کوئی پوزیشن نہیں ہے۔ہم سے کوئی یہ توقع نہ کرے کہ ہم قانون سے ہٹ کر ڈیل کریں گے۔وزیراعظم بادشاہ نہیں ہیں جو معاف کریں گے۔جبکہ وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے مابین چلنے والے معاملات سے متعلق سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے لوگ ذہنی طور پر ایسی صورتحال کے لیے تیار تو ہیں لیکن مستقبل کی سیاست میں ان کی جائے پناہ کہاں ہو گی اور آئندہ الیکشن میں وہ کس کے اتحادی ہوں گے؟ اس پر ابھی تک ان میں صلاح مشورہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ں جہانگیر ترین اور ان کے گروپ کی ممکنہ سیاسی حکمت عملی کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان اور ان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین کے آپسی تعلقات پر بھی بات کی اور کہا کہ چند روز پہلے جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی تو اندازہ ہوا کہ ترین گروپ پوری طرح زندہ ہے اور اپنے مستقبل کے سیاسی ایجنڈے پر غور کر رہا ہے۔ بجٹ اجلاس میں ان کی طرف سے بزدار کے حق میں ووٹ دینے سے ان کی الگ حیثیت ختم نہیں ہوئی، انہیں اندازہ ہے کہ ان کے پی ٹی آئی کے اندر گروپ بنانے کو شاید مستقبل میں عمران خان معاف نہ کریں اور ایسی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے کہ عمران خان آئندہ الیکشن میں اس گروپ کو پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہی نہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور عمران خان کے تعلقات تو ان میں مسلسل اتار چڑھاؤ آتا رہا ہے۔

Recent Posts

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی ہنی مون کے دوران سامنے آنے والی تصاویر انٹر نیٹ پر وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ان دنوں ہنی مون پر…

48 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف قازقستان سے وطن واپسی پر آل…

51 mins ago

پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو ہونے والا جلسہ خطرے میں پڑ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو وفاقی دارالحکومت کے علاقے…

53 mins ago

ادویات کی قیمتوں میں 23.33 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 23.33 فیصد کا اضافہ…

58 mins ago

مجھ سے افیئرکا پتہ چلنے پر جاوید اختر کی پہلی بیوی کافی تلخ ہو گئی تھیں، شبانہ اعظمی کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینئر اور ورسٹائل اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ ان…

60 mins ago

بھارت کی جانب سےپانی چھوڑنے کا خطرہ، ملک بھر میں سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ملک کے…

2 hours ago