کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے متعلق کہا ہے کہ شیخ رشید سے اب کوئی اختلاف نہیں، معاملات طے پاچکے ہیں۔حریم شاہ نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ن لیگ کی کبھی حمایت نہیں کی، اس کے ہمیشہ خلاف رہی ہوں، پی ٹی آئی کی سپورٹر ہونے کے باوجود پی ٹی آئی کے کچھ لوگ میرے خلاف ہیں۔
حریم شاہ نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر سمیت پی ٹی آئی کے متعدد لوگ میرے خلاف ہیں، ایک ویڈیو کی وجہ سے شہزاد اکبر کے کہنے پر مجھ پر مقدمہ بنایا گیا۔ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی منی لانڈرنگ نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ آج سندھ ہائیکورٹ میں دورانِ سماعت ٹک ٹاکر حریم شاہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ حریم شاہ کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے، حریم شاہ ایف آئی اے میں پیش ہوئیں تو روک کر دھمکیاں دی گئیں۔بعد ازاں عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو ہدایت جاری کی کہ اگرضرورت ہے تو حریم شاہ کو سیکیورٹی فراہم کرنے پر غور کریں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…
پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…