نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل کے ضامن ہیں:کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور

تربت (قدرت روزنامہ)کورکمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل کمال انور چودھری کے ہمراہ تربت یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ جہاں تربت میڈیکل کالج کے طلبا، طالبات اور اساتذہ بھی موجود تھے۔ تربت یونیورسٹی پہنچنے پر وائس چانسلر جناب پروفیسر جان محمد، پرنسپل تربت میڈیکل کالج ڈاکٹر محمد افضل نے کمانڈر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں جامعات کے اساتذہ کرام، فیکلٹی ممبران، ضلعی انتظامیہ اورطلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔


کورکمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان خصوصاً مکران ڈویژن کے نوجوان انتہائی باصلاحیت اور محنتی ہیں اور انہیں اپنی توانائی تعلیم اورملکی خوشحالی کے حصول پر صرف کرنا ہوگی کیونکہ پاکستان کا مستقبل طلباء سے وابستہ ہے۔ نوجوانوں کو اپنی تعلیم اور ترقی کے لیے دستیاب مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
طلبا اور طالبات نے آزادانہ اپنی تعلیم، بلوچستان کے مسائل، سیکورٹی صورتحال اور اس سلسلے میں اپنی شکایات، محرومیوں اور مِسنگ پرسنز سے متعلق بات چیت کی۔
کمانڈر نے ہر سوال کا تفصیلاً جواب دیا۔

کمانڈر نے کہا کہ آپ کوئی بات اپنے دل میں مت رکھیں۔ اس سے غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں۔ بلوچستان کے بہت سے مسائل رہے ہیں اور ابھی بھی ہیں۔ مگر پچھلے نزدیکی عرصہ میں تقریباً ہر مسلۂ پر مثبت پیش رفت ہوئ ہے۔ اس سلسلے میں وفاق اور صوبہ دونوں نے بہت کام کیا ہے اور ان شااللہ یہ جاری رہے گا۔ آپ کا کام تعلیم پر توجہ اور کامیاب ہوتے ہوے اپنا، اپنے خاندان، اپنے صوبہ اور ملک پاکستان کا مستقبل مضبوط اور روشن کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ادارے اپنا اور آپ اپنا کردار زمہ داری سے ادا کرتے رہیں۔
مِسنگ پرسنز سے متعلق انہوں نے کھل کر اظہار خیال کیا اور کمیشن کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔

میڈیکل کالج کے طلبا اور طالبات نے کالج کی پی ایم سی میں رجسٹریشن سے متعلق مطالبہ کیا۔ کمانڈر نے وعدہ کیا کہ وہ اس کو ضرور عملی جامہ پہنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان ملک کی ترقی میں اہم کردار کے حامل ہیں۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ قومی اتحاد اور ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں اور ملک کی آنیوالی قیادت کے لیے آگے بڑھیں

 

کیونکہ طلباء ہی ملک کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں۔
کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے طلباء کو یقین دلایا کہ وہ یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی میں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔

Recent Posts

حکومت کا منی بجٹ لانے کا اشارہ، کیا حکومت مزید ٹیکس عائد کرنے جارہی ہے؟

اگر اہداف پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ کی طرف میں جاسکتے ہیں، وزیرمملکت خزانہ…

6 mins ago

خوشخبری، سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں…

12 mins ago

کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا اختیار ،وزیراعلیٰ کو اپنے اختیارات کا بھی پتہ نہیں،امیر مقام

پشاور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاہے کہ کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا…

30 mins ago

پی ٹی آئی کا 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسہ کرنے کا اعلان

پشاور (قدرت روزنامہ ) پاکستان تحریک انصاف نے 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسے کا…

34 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء کی ملاقات/ عوامی مسائل پر بات چیت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ،…

46 mins ago

چینی صدر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو کس بات کی مبارکباد دی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی…

53 mins ago