بلوچ پشتون سمیت تمام محکوم قوموں کی مشترکہ جدوجہد سے ہی تعمیر کی منزلیں حاصل کی جاسکتی ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پشتون ریجن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور عوام کو سیاست کا محور سمجھتی ہے۔بلوچ پشتون سمیت تمام محکوم قوموں کی مشترکہ جدوجہد سے ہی تعمیر کی منزلیں حاصل کی جاسکتی ہے۔نیشنل پارٹی بلوچستان میں آباد تمام قوموں کو سیاسی طور پر منظم کرنے کی جدوجہد کررہی ہے۔نیشنل پارٹی نیپ کی تسلسل ہے اور اس تسلسل کو عملی شکل میں لانے کےلیے سیاسی کارکنوں اور عوام کو جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔یہ نیشنل پارٹی کی فلسفہ کی بڑی کامیابی ہے کہ اکثریتی پشتون اضلاع میں نیشنل پارٹی کے دوست و تنظیم موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچ و پشتون میں کوئی تضاد نہیں۔لیکن تضاد ابھارنے کی منفی سازش وکوشش ہمیشہ رہی ہے۔سیاست و حکمرانی قوموں کو لڑانے سے نہیں کیجاتی پے۔سیاست عوام کی خدمت اور فلاح کا کام ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچ اور پشتون دونوں اقوام کو سنجیدگی و بردباری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔اور یہ سیاسی شعور سیاسی عمل سے پروان چڑھے گا۔اس منفی سیاست کو روکنا ہوگا کہ بلوچ پشتون کو اپنا مخالف کہے اور پشتون بلوچ کو اپنا مخالف کہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اگر جموریت کی حقیقی روح کو پروان چڑھایا جاتا آئین وقانون کی حکمرانی ہوتی اور ایک فرد ایک ووٹ پر عمل ہوتا تو قومی نابرابری و انتشار نہیں ہوتا۔آج بھی ملک کی بقا کا واحد راستہ یہی ہے کہ سیاست کو سیاسی لوگوں کے لیے چھوڑا جائے اور جموریت کے فروغ کو ممکن بنایا جائے تو تب ملک خوشحال بن سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پشتون ریجن کے دوستوں کی محنت وجدوجہد سے پارٹی منظم ہورہی ہے۔جس پر پارٹی ریجن کے رہنماں کو سہراتی ہے۔دریں اثنا پشتون ریجن کا اجلاس زیر صدارت ریجنل سیکرٹری ملک منور پانیزئی پارٹی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس کی کاروائی ڈپٹی ریجنل سیکرٹری ندیم میانی نے سرانجام دی۔جبکہ ضلع موسی خیل سے حاجی صالح، سعید خان ژوب سے عبدالخالق لورالائی سے درمحمد بلوچ ہرنائی سے اعظم پیچی ،خلیل الرحمن زیارت سے اللہ نور صادق ایڈوکیٹ نے شرکت کی۔اجلاس میں پارٹی کو منظم و متحرک کرنے کےلئے متعدد فیصلے کئے گئے۔

Recent Posts

حکومت کا منی بجٹ لانے کا اشارہ، کیا حکومت مزید ٹیکس عائد کرنے جارہی ہے؟

اگر اہداف پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ کی طرف میں جاسکتے ہیں، وزیرمملکت خزانہ…

7 mins ago

خوشخبری، سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں…

13 mins ago

کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا اختیار ،وزیراعلیٰ کو اپنے اختیارات کا بھی پتہ نہیں،امیر مقام

پشاور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاہے کہ کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا…

31 mins ago

پی ٹی آئی کا 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسہ کرنے کا اعلان

پشاور (قدرت روزنامہ ) پاکستان تحریک انصاف نے 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسے کا…

35 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء کی ملاقات/ عوامی مسائل پر بات چیت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ،…

47 mins ago

چینی صدر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو کس بات کی مبارکباد دی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی…

54 mins ago