کسی بھی جنگلی جانور کو آسانی سے کنٹرول کر سکتی ہوں، رابی پیرزادہ

لاہور(قدرت روزنامہ) رابی پیرزادہ ایک انتہائی متنازعہ مشہور شخصیت رہی ہیں جو کبھی نازیبا وائرل ویڈیو اور کبھی خطرناک جانوروں کے ساتھ بنائی گئی ویڈیوز اور تصاویر کی وجہ سے سُرخیوں کا حصہ رہی ہیں۔زندگی میں بڑے تنازعات سے گزرنے کے بعد رابی نے شوبز سے دوری اختیار کرلی اور تمام سابقہ ​​دلچسپیوں اور طرزِ زندگی کو پیچھے چھوڑ کر مذہبی سفر کا آغاز کیا۔
حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے رابی پیرازاہ نے ایک دلچسپ راز سے پرد ہ اُٹھایا ہے۔ انٹرویو کے دوران ماضی میں خطرناک جانوروں کے ساتھ وائرل ہونے والی اپنی تصاویر اور ویڈیوز کے بارے میں بات کرتے ہوئے رابی نے انکشاف کیا کہ وہ کسی بھی قسم کے جنگلی جانور، شیر، سانپ، اژدھے یا پھر بھیڑیے کو باآسانی کنٹرول کر سکتی ہیں اور یہ ہنر انہیں خدا کی طر ف سے ملا ہوا ایک تحفہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے خلاف بغیر لائسنس کے جنگلی جانوروں کو رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جوکہ اب ختم ہو چکا ہے۔رابی نے واضح کیا کہ’میرے پاس کوئی جانور نہیں اُن تصاویر میں جو جانور تھے وہ کشمیر میں جب میں پروگرام کرنے گئی تو وہاں موجود تھے جن کے ساتھ میں نے مودی کو دھمکانے کیلئے تصاویر اور ویڈیوز بنائیں جو وائرل ہو گئیں اور وائلڈ لائف والوں نے مجھ پر کیس کر دیا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے انہیں کہا کہ آپ مجھےمعاف کریں میں آپ کو معاف کرتی ہوں‘، ربی پیرازادہ نے دعویٰ کیا کہ ’جب کبھی آپ کے گھر سے کوئی سانپ ، شیر یا بھیڑیا نکلے تو آپ مجھے بلانا میں اسے آپ کے سامنے اسے پرسکون کر کے دکھاؤں گی تھوڑی دیر میں وہ میرے پاس صوفے پر سکون سے بیٹھا ہوگا‘۔خیال رہے کہ رابی پیرازادہ ماضی میں گلوکارہ، اداکارہ، ماڈل اور بطورِ آرٹسٹ شوبز انڈسٹری میں کام کر چکی ہیں تاہم مذہب کے خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد اب وہ فلاحی ادارہ چلا رہی ہیں۔

Recent Posts

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

3 mins ago

سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر…

13 mins ago

تحریک انصاف کے حق میں امریکی ممبران کانگریس کا بائیڈن کو ایک اور خط

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…

30 mins ago

ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کیس میں لرزہ خیز انکشافات

ساس کو شکوہ تھا کہ اس کا بیٹا بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور…

49 mins ago

بجلی کی قیمت ایک ماہ کے لیے کم ہونے کا امکان، کراچی کے صارفین محروم رہیں گے

نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی درخواست پر…

1 hour ago

خریداروں کیلئے خوشخبری، ملک بھر میں سولر پینل اور بیٹری کی قیمت میں ریکارڈ کمی

مہنگے بلوں سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پاکستان بھر کے شہری اپنے گھروں میں…

1 hour ago