ٹی ٹوئنٹی ورڈ کپ کا فائنل کون سی ٹیمز کھیلیں گی۔۔۔؟ویسٹ انڈیز کے بہترین کھلاڑی کرس گیل نے بڑی پیش گوئی کر دی

اسلام آ باد(قدرت روزنامہ)ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج کرکٹر کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اپنی فیورٹ ٹیموں سے متعلق گفتگو کی ہے۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کرس گیل نے کہا کہ میرے خیال میں 13 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میلبورن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ویسٹ انڈیز کے لیے بہت مشکل ہے کیوں کہ ٹیم کا کپتان نیا ہے اور ٹیم میں کیرن پولارڈ ، آندرے رسل اور براوو موجود نہیں ہیں۔کرس گیل کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور کسی بھی ٹیم کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب جانتے ہیں یہ صرف میچ کے دن حکمت عملی کو صحیح طریقے سے ڈھالنے کا معاملہ ہے، امید ہے کہ ٹیم اچھا کھیلے گی۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago