حاجی غلام علی کو گورنر خیبرپختونخوا بنانے کا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ)حکومت نے حاجی غلام علی کو خیبر پختونخوا کا نیا گورنر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی و ی کے مطابق چھ ماہ سے خیبرپختونخوا کا گورنر نہ ہونے کے بعد وفاق نے خیبرپختونخوا کا نیا گورنر تعینات کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ڈی ایم کی جماعتوں نے جے یو آئی کے حاجی غلام علی کے نام پر اتفاق کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے حالیہ اجلاس میں خیبرپختونخوا کے نئے گورنر کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ حاجی غلام علی پشاور کے ناظم بھی رہ چکے ہیں جبکہ ان کے بیٹے زبیرعلی پشاور کے میئر ہیں۔اس حوالے سے حاجی غلام علی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ گورنر کے حوالے سے خبریں وہ بھی سن رہے ہیں تاہم جب تک اعلامیہ جاری نہیں ہوجاتا کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

Recent Posts

گندم سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گندم اور دیگر اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہل کاروں کے…

2 mins ago

پی سی بی نے قومی ٹیم کے رواں برس دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کااعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے رواں برس دورہ…

13 mins ago

خضدار، چمروک کے مقام پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق ،9افراد زخمی

   خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق…

16 mins ago

کے الیکٹرک نے ایک ہفتے میں دوسری بار بجلی 3روپے 85پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے صارفین کیلئے ایک ہفتے میں دوسری بار بجلی مہنگی کرنے کی درخواست…

22 mins ago

وزیراعظم کا موجودہ حکومت کے پہلے ماہ میں 6لاکھ 91ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا نوٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ حکومت کے پہلے ماہ میں 6لاکھ 91ہزار میٹرک…

28 mins ago

تحریک انصاف کس ایشو پر بات کرنا چاہتی ہے ۔۔؟ اہم رہنما نے واضح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کس ایشو پر بات کرنا چاہتی ہے ۔۔؟ پی ٹی…

32 mins ago