مدینہ منورہ(قدرت روزنامہ) مسجد نبویﷺ سے اسلام کی پہلی مسجد قبا تک خصوصی پیدل ٹریک بنایا گیا ہے جسے درب السنہ کہا جا تا ہے . رپورٹ کے مطابق تقریبا تین کلو میٹر کا پیدل ٹریک اسے تاریخی راستے پر بنایا گیا ہے جسے نبی کریمﷺ بھی مسجد نبویﷺ سے مسجد قبا تک جانے کے لیے استعمال کیا کرتے تھے .
آپﷺ کبھی پیدل اور کبھی اونٹنی کے ذریعے مسجد قبا تک کا سفر کیا کرتے تھے . اس تاریخی پیدل ٹریک کو دور حاضر کی طرز پر بنایا گیا ہے جس کے دونوں اطراف خریداری کے لئے مختلف دوکانیں موجود ہیں جب کہ پورے راستے کو برقی قمقموں سے بھی سجایا گیا ہے .
. .