ہدایت الرحمن کے سازشی دھرنے اور احتجاج کی ضرورت نہیں، پاک ایران بارڈر رابطہ کمیٹی

تربت (قدرت روزنامہ) پاک ایران بارڈر ٹریڈ رابطہ کمیٹی کیچ کی جانب سے حق دو تحریک بلوچستان کیخلاف اور ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ بشیر احمد بڑیچ کی حمایت میں تربت پریس کلب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مین چوک سے پریس کلب آکر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک ایران بارڈر ٹریڈ رابطہ کمیٹی کیچ کے رہنماﺅں خلیل الفت، ڈاکٹر فضل کریم، صغیر رند اور داد جان کریم نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ بشیر احمد بڑیچ بارڈر کے معاملات احسن طریقے سے حل کررہے ہیں، ردیگ بارڈر، گارے بن بارڈر، جالگی بارڈر، کپکپار بارڈ کچھ دنوں کے دوران کھول رہے ہیں، جس کے بعد بارڈرکے مسائل ہمیشہ کیلئے ختم ہونگے اور ضلع کیچ کے کاروباری افراد خوشحال ہونگے لیکن مولانا ہدایت الرحمن اپنے سازشی ٹولہ کیساتھ کیچ میں آکر یہاں کے برادرانہ ماحول کو خراب کررہے ہیں۔ تربت کیچ لاوارث علاقہ نہیں ہے، یہاں بارڈر کمیٹیز اور متحرک سیاسی قوتیں موجود ہیں، اسلئے مولانا ہدایت الرحمن کیچ کے عوام پر رحم کرکے یہاں بلاوجہ اور سازشی دھرنا و احتجاج کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنرکیچ بشیر احمد بڑیچ اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھارہے ہیں ہم اہلیان کیچ اورکاروباری افراد اپنے ڈی سی سے خوش ہیں اسلئے کیچ کے معاملات میں مداخلت نہ کیاجائے اگرنہ ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبورہونگے۔

Recent Posts

حکومت کا منی بجٹ لانے کا اشارہ، کیا حکومت مزید ٹیکس عائد کرنے جارہی ہے؟

اگر اہداف پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ کی طرف میں جاسکتے ہیں، وزیرمملکت خزانہ…

6 mins ago

خوشخبری، سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں…

11 mins ago

کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا اختیار ،وزیراعلیٰ کو اپنے اختیارات کا بھی پتہ نہیں،امیر مقام

پشاور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاہے کہ کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا…

30 mins ago

پی ٹی آئی کا 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسہ کرنے کا اعلان

پشاور (قدرت روزنامہ ) پاکستان تحریک انصاف نے 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسے کا…

34 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء کی ملاقات/ عوامی مسائل پر بات چیت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ،…

46 mins ago

چینی صدر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو کس بات کی مبارکباد دی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی…

53 mins ago