“لڑکی سے غیر اخلاقی حرکات کرنیوالوں کو مینار پاکستان پر ہی عبرتناک سزا دی جائے”، طاہر اشرفی

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے ٹک ٹاکر لڑکی عائشہ اکرم سے غیر اخلاقی حرکات کرنیوالوں کو مینار پاکستان پر عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔
وزیراعظم کےمعاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے مینار پاکستان واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 400 افراد میں سے ایک بھی انسان نہیں تھا ، نور مقدم اور مینار پاکستان میں عائشہ اکرم کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان انصاف کیلئے کردار ادا کریں، لڑکی سے غیر اخلاقی حرکات کرنیوالوں کو اسی مقام پر عبرت ناک سزا دی جائے۔
معاون خصوصی وزیراعظم مولانا طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کو نشان عبرت بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کیا جائے، قوم کی بیٹیوں کے ساتھ ناروا سلوک شرمناک فعل ہے، جلد انصاف دلانے کیلئے قانون سازی کرنی پڑے تو پارلیمنٹ کردار کرے۔
انہوں نے کہا کہ قرآن مجید نے بیٹی کو خوشخبری سے عبارت کیا ہے، ایسے واقعات نے مسلمانوں اور پاکستان کا چہرہ مسخ کیا۔واضح رہےکہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر لڑکی ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ پیش آیا،سینکڑوں نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور لڑکی کے کپڑے پھاڑ دیئے، ٹک ٹاکر کو ہوا میں اچھالتے رہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے اعلیٰ حکام حرکت میں آگئے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔

Recent Posts

شیخ رشیدنےقربانی کاجانورخریدلیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)عیدالاضحیٰ کی آمدآمد،سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدنےقربانی کاجانورخریدلیا۔ تفصیلات کےمطابق عیدالاضحیٰ میں…

5 hours ago

سیاسی و حکومتی معاملات پر مذاکرات کیلئے ایم کیوایم کی 4 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

کراچی (قدرت روزنامہ)ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی…

5 hours ago

کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے کے واقعہ پرسوارا بھاسکر کا بیان بھی سامنے آگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے چندی گڑھ ایئرپورٹ پر سی آئی…

5 hours ago

دکی ،کوئلہ لوڈنگ کی بندش سے متعلق 14 دن سے جاری ہڑتال ختم

دکی(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے ضلع دکی میں ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جا نب سے 14…

5 hours ago

چمن،ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ، تین اہلکار شدید زخمی

چمن (قدرت روزنامہ)چمن روغانی روڈ پر نامعلوم افراد کی ایف سی فورسیز کی گاڑی پر…

5 hours ago

’(ن) لیگ سے اتحاد ایک بھیانک تجربہ ہے‘پیپلز پارٹی کے گورنر پنجاب سلیم حیدر کا حیران کن بیان

لاہور (قدرت روزنامہ) گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ آزادی اظہار…

6 hours ago