بھارتی اداکارہ سونالی پھوگاٹ کی موت کے کیس میں نیا موڑ آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ، ٹک ٹاکر اور بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ سیاستدان سونالی پھوگاٹ کی موت کے کیس میں ایک نیا موڑ آگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والی سونالی پھوگاٹ کے بہنوئی امن پونیا نے کہا کہ سونالی کی فیملی کو نامعلوم لوگوں کی طرف سے دو خط موصول ہو چکے ہیں، جنہیں تحقیقات میں شامل کیا جانا چاہئیے کیونکہ ان میں سونالی سے متعلق اہم معلومات دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ماہ قبل پہلا خط ملا تھا، جس میں بتایا گیا کہ سونالی پھوگاٹ کو قتل کیا گیا ہے اور ان کے قتل کی ڈیل 10 کروڑ روپے میں ہوئی ہے جبکہ دوسرا خط چند دن پہلے ملا ہے،جس میں کچھ سیاستدانوں کے نام بتائے گئے ہیں، جن کا اس واردات سے تعلق ہو سکتا ہے۔

امن پونیا کے مطابق سونالی کی بہن روکیش اب آدم پور سے الیکشن لڑیں گی اور ہمارا عام آدمی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہم بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ ہیں اور لوگوں سے بات کر کے اس حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے۔یاد رہے کہ سونالی پھوگاٹ اگست میں بھارت کے ساحلی شہر گووا میں فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منا رہی تھیں، جہاں ہوٹل کے کمرے سے ان کی لاش برآمد ہوئی تھی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سونالی کے جسم پر گہرے زخموں کے نشانات تھے۔
اس حوالے سے پہلے کہا گیا کہ ادادکارہ کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے تاہم دو روز بعد سونالی کے بھائی نے الزام عائد کیا کہ ان کی بہن کے ساتھ ہوٹل میں جنسی زیادتی کی گئی اور بعد میں زہر دے کر قتل کیا گیا، بھائی کے الزام کے بعد سونالی کی مشتبہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Recent Posts

کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…

40 mins ago

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

49 mins ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

1 hour ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

1 hour ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

1 hour ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

1 hour ago