ترجمان دفتر خارجہ تبدیل ، زاہد حفیظ چودھری آسٹریلیا میں بطور سفیر ذمہ داریاں سنبھالیں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری تبدیل ،اُن کی جگہ عاصم افتخار نئے ترجمان دفتر خارجہ ہوں گے . میڈٰیا رپورٹ کے مطابق زاہد حفیظ چودھری اب آسٹریلیا میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے .

زاہد حفیظ کے پاس ڈی جی ساؤتھ ایشیا کا بھی چارج تھا . اپنے بیان میں زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ افغانستان میں پُرامن انتقال اقتدار کے حامی ہیں ، افغان وفد نے پاکستان کا دورہ کیا ، افغان وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ، وزیر خارجہ جلد افغانستان کے قریبی ممالک کا دورہ کریں گے . انہوں نے مزید کہا کہ طالبان ترجمان کا دہشت گردی روکنے سے متعلق بیان خوش آئند ہے ، افغانستان میں افغانوں کی نئی حکومت آنی چاہئے . . .

متعلقہ خبریں