آصف زرداری کیخلاف PTI نے توشہ خانے کا ریفرنس دائر کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توشہ خانے سے تحائف بیچ کر پیسے بنانے کے الزام میں گھرے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی پارٹی نے جوابی وار کیا ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے آصف زرداری کے خلاف توشہ خانے کا ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کوجمع کرایا گیا ہے۔
تحریکِ انصاف کی جانب سے ریفرنس میں آصف علی زرداری کی نا اہلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائے گئے ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف زرداری کی جانب سے قانون سے انحراف کے شواہد ہیں۔
جمع کرائے گئے ریفرنس میں پاکستان تحریکِ انصاف نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے گیلانی دور میں توشہ خانے سے 3 گاڑیاں لیں۔پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائے گئے ریفرنس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آصف زرداری بحیثیت صدر توشہ خانے سے گاڑیاں لینے کے اہل نہیں تھے۔

Recent Posts

پاک بھارت کرکٹرز کو ایک ہی ٹیم میں کھیلتے دیکھنے کا امکان، مداحوں کے لیے خوشخبری

لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…

20 mins ago

چاہت فتح علی خان نےاپنا موازنہ ایک مشہوراداکارہ سے کردیا

لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…

32 mins ago

سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…

42 mins ago

پاکستانی معاشرے میں شادیوں پر رقص کیا جاتا ہے لیکن ڈانسر سے شادی کرنا پسند نہیں کیا جاتا، اداکارہ دیدار

لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…

44 mins ago

ڈاکٹر بیٹا حقیقی مسیحا بن گیا، جگر کا ٹکڑا عطیہ کرکے باپ کی جان بچالی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…

46 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، اہم معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…

49 mins ago