نجی ٹی وی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 31 سالہ قومی کرکٹرعمر اکمل کی آٹو گراف دینے کے معاملے پر مداحوں سے بحث و تکرار ہوئی، جھگڑے کے بعد عمر اکمل نے ون فائیو پر کال کر دی . پولیس نے بتایا کہ برطانوی نژاد پاکستانی سمیت 4 افراد عمر اکمل کے گھر آٹو گراف لینے آئے تھے، عمر اکمل کی شکایت کے بعد چاروں افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں . یاد رہے کہ عمر اکمل اس سے قبل بھی کبھی وارڈن سے جھگڑے اور کبھی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزام میں خبروں میں رہ چکے ہیں . . .
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی عمر اکمل کا آٹو گراف لینے کے معاملے پرچار مداحوں سے جھگڑ ا ہوگیا . پولیس نے چاروں افراد کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا .
متعلقہ خبریں