سعودی عرب کا ملک بھر کی سڑکوں سے دس لاکھ مال بردار ٹرکوں کو ہٹانے کے لیے منصوبہ تیار

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی حکومت نے مستقبل میں ملک بھر کی سڑکوں سے دس لاکھ مال بردار ٹرکوں کو ہٹانے کے لیے منصوبہ تیار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح الجاسر نے ایسٹرن ریلوے نیٹ ورک، ناردرن ریلوے نیٹ ورک اور جوبیل نیٹ ورک پروجیکٹ کے درمیان لنکنگ پروجیکٹ القطارات کے آغاز کا انکشاف کیا ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے انٹرویو میں کہا کہ ان منصوبوں سے مملکت میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور رش کو کم کرنے کے لیے 450,000 ٹرک سڑکوں سے ہٹا دیے جائیں گے۔صالح الجاسر نے مزید کہا کہ ہم مستقبل کے منصوبوں کے ذریعے دس لاکھ ٹرکوں کو سڑکوں سے ہٹانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔صالح الجاسر نے نشاندہی کی کہ مملکت میں ریلوے نیٹ ورکس کو جوڑنا دراصل خلیج ریلوے منصوبے کا مرکزی حصہ ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے وضاحت کی کہ نقل و حمل اور لاجسٹکس کے لیے قومی حکمت عملی میں 500 ارب ریال سے زیادہ کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بھی شامل ہے۔اس قومی حکمت عملی کے تحت بڑے منصوبے مکمل کئے جائیں گے اور ان منصوبوں میں سعودیہ کے مشرق اور مغرب کو ریلوے کے ذریعے جوڑنا اور ریاض کیلئے نئے ایئرپورٹ کا پراجیکٹ بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ مشرقی ٹرین نیٹ ورک (دمام ریاض) اور شمالی ٹرین نیٹ ورک کو جوڑنے والے ریلوے منصوبے کا آغاز، اور جوبیل انڈسٹریل سٹی میں اندرونی ریلوے نیٹ ورک کا منصوبہ اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں القطارات منصوبے کے کمرشل آپریشن کے مرحلہ کی تیاری میں آتا ہے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

2 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

2 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

3 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

3 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

3 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

4 hours ago