سندھ پولیس کو آن لائن ڈیٹا کی جدید ڈیوائس ’تلاش‘ مل گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں سندھ پولیس ایک قدم اور آگے بڑھ رہی ہے، تمام اہم سرکاری اداروں کے آن لائن ڈیٹا سے لیس جدید ڈیوائس ’تلاش‘ سندھ پولیس میں شامل کردی گئی ہے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی سندھ پرویز احمد چانڈیو نے ’جنگ‘ کو بتایا ہے کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی کوششوں سے صوبے سے پولیس اور تھانوں کا خوف کم سے کم کرنے کے لیے تھانوں کو ون ونڈو آپریشن طرز کی جدید ڈیوائس ’تلاش‘ فراہمی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ’تلاش‘ ایک چلتا پھرتا تفتیشی مرکز ہے، اب سڑکوں پر پولیس کی چیکنگ، چھاپوں یا کومبنگ آپریشن کے دوران کسی بے گناہ شہری کو تھانہ لے جانے کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ ’تلاش‘ کی مدد سے فیصلہ ہاتھ کے ہاتھ سڑکوں پر ہی ہو گا۔پرویز چانڈیو نے بتایا کہ آزمائشی طور پر 50 ڈیوائسز تھانوں اور سندھ پولیس کے دیگر یونٹس کو فراہم کی جا رہی ہیں، متعلقہ اہلکاروں کی تربیت کا عمل مکمل ہو چکا ہے، ’تلاش‘ ڈیوائس تھانوں کی پولیس کو سڑکوں پر ناکہ بندیوں اور چیکنگ کے دوران زبردست مدد فراہم کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ملک بھر کے تھانوں میں درج مقدمات، عدالتوں میں زیرِ سماعت کیسز کا ریکارڈ ڈیوائس سے منسلک ہے، سندھ اور پنجاب کے کرمنل ریکارڈ آفس (سی آر اوز)، نادرا، ایکسائز ڈپارٹمنٹ، عدالتوں کے کیسز کا آن لائن ریکارڈ، ڈرائیونگ لائسنس برانچز، تھانوں کا آن لائن ڈیٹا، تمام موبائل فون کمپنیوں کا ریکارڈ، ہوٹل آئی مینجمنٹ کے ذریعے ملک بھر کے ہوٹلز کا ریکارڈ اور کراچی کے رجسٹرڈ گھریلو ملازمین کا ڈیٹا بھی ڈیوائس میں آن لائن فراہم کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی سندھ نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس ڈیوائس کے ذریعے کسی بھی شہری کے موبائل فون نمبر، شناختی کارڈ نمبر یا بائیو میٹرک کے ذریعے تمام ڈیٹا دستیاب ہو گا۔


سندھ پولیس کی ڈائریکٹر آئی ٹی تبسم عباسی نے ’جنگ‘ کو بتایا ہے کہ اب چیکنگ یا چھاپے کے دوران مشکوک افراد اپنی شناخت نہیں چھپا سکیں گے، ایسے کسی بھی شخص کا اس ڈیوائس کے ذریعے بائیو میٹرک کرنے پر تمام ریکارڈ چند سیکنڈ میں مل جائے گا، متعلقہ شہری کا نادرا ریکارڈ سامنے آ جائے گا، دوسرا بٹن دبانے پر پورا کرمنل ریکارڈ اسکرین پر ہو گا، ایک اور بٹن دبانے پر عدالتوں میں زیرِ سماعت مقدمات کی تفصیل سامنے آ جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ روکے گئے شہری کے زیرِ استعمال گاڑی کی تفصیل بھی بٹن دباتے ہی بیک جنبش آن اسپاٹ ملے گی، شہری کے زیرِ استعمال موبائل فون نمبر سے متعلق بھی تمام تفصیلات فوری دستیاب ہوں گی، کومبنگ آپریشن کے دوران زیرِ حراست مشکوک افراد کو تھانے یا تفتیشی مرکز لانے کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ ان کا کرمنل ریکارڈ فوری مل سکے گا، شہریوں کی آن اسپاٹ ہر قسم کی ویری فکیشن ’تلاش‘ ڈیوائس کے ذریعے دستیاب ہے۔
ڈائریکٹر آئی ٹی تبسم عباسی نے ڈیوائس کی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چیکنگ کے دوران روکا گیا شہری پاکستان کے کس کس ہوٹل میں کب کب قیام پزیر رہا، یہ ریکارڈ بھی اس ڈیوائس کے ذریعے فوری مل جائے گا، کوئی شخص کسی عدالت سے مفرور یا اشتہاری ہے، اس کا ریکارڈ بھی تلاش میں دستیاب ہے۔ڈائریکٹر آئی ٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوئی شخص سزا یافتہ، عدالت سے بری یا ضمانت پر ہے، یہ سب ریکارڈ ’تلاش’ میں دستیاب ہے۔ڈی آئی جی پرویز چانڈیو نے جرائم پیشہ افراد کو خبردار کیا ہے کہ سندھ، پنجاب، بلوچستان یا خیبر پختون خوا کے مفرور اب آسانی سے کراچی میں روپوش نہیں ہو سکیں گے۔

Recent Posts

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

9 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

12 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

21 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

33 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

40 mins ago

سعودی ولی عہد نے کس شعبے میں پاکستانیوں کیلئے نوکریوں کی پیشکش کی ہے؟ شہبازشریف نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودیہ اور قطر پر کابینہ کو…

40 mins ago