کیلے کھانے کے 7 حیران کن فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیلے صحت کے لیے انتہائی مفید ہے، یہ لذیذ پھل آپ باآسانی اور کم قیمت میں خرید سکتے ہیں جس کے اَن گنت اور حیران فوائد ہیں۔صحت مند غذا کے لیے کیلے بہترین انتخاب ہیں اور عموماً سارا سال دستیاب یہ پھل جنوبی مشرقی ایشیا کے گرم علاقوں میں پر جگہ موجود ہوتا ہے۔
اگر ہم اس کے فوائد کی بات کریں تو وہ ان گنت ہیں جیسے کیلے کھانے سے وزن میں کمی ہوتی ہے، ہاضمے میں افاقہ ہوتا ہے اور دل کی صحت کے لیے بھی موزوں ہے۔
لیکن ہیلتھ لائن کی ویب سائٹ کے مطابق کچھ مخصوص 7 فوائد ایسے بھی ہیں جو صحت کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوں گے۔
1 بھرپور غذائیت
کیلوں میں خاص مقدار میں فائبر اور اینٹی آکسیڈینٹ موجود ہوتے ہیں، ایک کیلے میں 112 کیلوریز پائی جاتی ہیں۔اس کے علاوہ ایک کیلے (126 گرام) میں پروٹین، فائبر، وٹامن، پوٹاشئیم اور دیگر کئی خوبیاں موجود ہیں۔
2 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید
کیلوں میں ایک خاص مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے، ہاضمے کے دوران کیلے میں موجود فائبر جَیل میں تبدیل ہوجاتا ہے جو معدہ میں کھانا ہضم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
ایسے کیلے جو ابھی مکمل تیار نہیں ہوئے یا سبز رنگ کے کیلے ہاضمہ کے لیے نقصان دہ ہیں۔ذیابطیس کے مریض کھانے کے بعد اگر کیلوں کا استعمال کریں تو بلڈ شوگر لیول مناسب رہتا ہے اور جن افراد کو بھوک کم لگتی ہے ان کے لیے بھی یہ پھل بہت مفید ہیں۔
3 ہاضمے کے لیے مفید
اکثر لوگوں کو ہاضمے کی شکایت رہتی ہے جس کے لیے اکثر ڈاکٹر اور دواؤں کے جھنجٹ میں الجھے رہتے ہیں لیکن دوائیں کھانے سے بہتر ہے کیلوں کا استعمال کریں کیونکہ ایک درمیانی مقدار کے کیلے میں 3گرام فائبر موجود ہوتا ہے جس سے ہاضمہ بہتر رہتا ہے۔سبز رنگ کے کیلے کھانے سے ہاضمے کو نقصان ہوسکتا ہے جس کے بعد آنتیں میں جراثیم پیدا ہوسکتے ہیں۔
4 وزن میں کمی
گوکہ ابھی تک کسی تحقیق نے یہ ثابت نہیں کیا کہ کیلے وزن کی کمی میں مدد دیتے ہیں، لیکن کیلوں میں کیلوریز کی مقدار کم اور فائبر کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ یہ پھل وزن کی کمی میں انتہائی مفید ہے۔ایک کیلے میں تقریباً 100 کیلوریز پائی جاتی ہیں۔
5. گردوں کے لیے مفید
کیلے میں پوٹیشیئم کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ گردوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
6 ورزش کے بعد اور پہلے کھانا بھی فائدہ مند
اگر آپ ورزش کرتے ہیں تو جان لیں کہ ورزش کے دوران، پہلے اور بعد میں کیلے کھانے سے آپ کے جسم میں غذائیت پیدا ہوتی ہے جس کے نیتجے میں پٹھوں کے درد میں کمی میں ملتی ہے۔
7 دل کی صحت
کیلے دل کی صحت کے لیے بہترین ہیں جس کی وجہ ان میں موجود پوٹاشیئم ہے، اسی طرح سوڈیم یا نمکیات نہ ہونے کے برابر ہے لہٰذا یہ شریانوں کو ہائی بلڈ پریشر سے بھی تحفظ دیتا ہے۔

Recent Posts

چمالنگ، ٹرکوں پرحملے میں زخمی ڈرائیوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

دکی(قدرت روزنامہ)چمالنگ کے علاقے میںگزشتہ روز ٹرکوں پر ہونے والے حملے میں زخمی ڈرائیوار زخموں…

2 mins ago

میرسرفراز بگٹی کا انسداد پولیو کیلئے دس روز میں جامع روڑ میپ مرتب کرنے کا حکم

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کرز برائے الیکٹرانک میڈیا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت…

7 mins ago

ٹرمپ ہوں یا کمیلا ہیرس، پاکستان کو کملا بنائے رکھنا امریکہ کی مستقل پالیسی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…

13 mins ago

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

21 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

27 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

42 mins ago