پاکستانی روپے کی بڑی چھلانگ امریکی ڈالر دھڑم سے گر گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)امریکی ڈالر مسلسل رو بہ زوال ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپے کے استحکام کا سفر جاری ہے . آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر کی قدر مزید کم ہوئی ہے .

انٹر بینک میں ڈالر 54 پیسے سستا ہونے کے بعد 217 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے .

انٹر بینک میں ڈالر گزشتہ روز 217روپے79 پیسے پر بند ہوا تھا . دوسری جانب ڈالر کی قیمت مستحکم رکھنے کے لیے حکومت نے ایف آئی اے کو ٹاسک دیتے ہوئے مشتبہ منی چینجرز اور حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف فوری کریک ڈائون کی ہدایت کر دی ہے . تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کے چیف آف اسٹاف کے دستخط سے زونل دفاتر کو ایک مراسلہ جاری ہوا ہے، جس میں مشتبہ منی چینجرز اور حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے . ڈالر کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کا فیصلہ وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں اجلاس میں ہوا . مراسلے میں کہا گیا کہ ڈالر کی قیمت میں یومیہ بنیادوں پر اتار چڑھائو سے معیشت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں . مراسلے کے مطابق کریک ڈائون کی ہفتہ وار رپورٹ ڈائریکٹر ای سی ڈبلیو کو ارسال کی جائے گی، کارروائیوں کی آڑ میں ممکنہ کرپشن کی روک تھام کے لیے زونل ڈائریکٹرز نظر رکھیں گے .

. .

متعلقہ خبریں