حکومت سیاسی طور پر عمران خان کو شکست نہیں دے سکتی، شبلی فراز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت سیاسی طور پر عمران خان کو شکست نہیں دے سکتی . پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز نے بول نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی کوشش ہے کہ پنجاب میں سیاسی عدم استحکام لایا جائے .


شبلی فراز نے کہا کہ پنجاب حکومت گرانے کی کوشش ناکام ہوگی، مارچ بھی ہوگا اور پنجاب حکومت بھی ہماری رہے گی .
‘ضمنی الیکشن کی وجہ سے لانگ مارچ کی کال میں تاخیر ہے’
انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن کی وجہ سے لانگ مارچ کی کال میں تاخیر ہے، ہم باریکی اور منظم طریقے سے 25 مئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی تیاری کی ہے . پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ سب نے جس طرح سمجھا ہوا کہ رانا ثناء اللہ کوئی ڈان ہے رانا ثناء اللہ اپنی تیاری پکڑے، شہباز شریف کا بت بھی ٹوٹا ہے رانا ثناء بھی بری طرح ناکام ہوگا .
شبلی فراز نے کہا کہ سیاسی طور پر عمران خان کو شکست نہیں دے سکتے، ساری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے .
‘امپورٹڈ ٹولے کے گنتی کے دن رہ گئے ہیں’
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بنارسی ٹھگوں کے ٹولے کے گنتی کے دن رہ گئے ہیں، انہوں نے اس ملک کو ریپلک بنا دیا ہے اپنے فائدے کے لئے قانون بناتے ہیں اور اپنے آپ کو این آر او دیتے ہیں . شبلی فراز نے مزید کہا کہ کرپٹ حکومت ملک میں نیشنل سیکیورٹی کا مسئلہ ہے، اس حکومت کو گھر بھیجنا ہے اور جلد از جلو مقدمات دوبارہ شروع کرنے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں