لاہور (قدرت روزنامہ)سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہاشم ڈوگر کی جگہ وزارت داخلہ کا چارج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو پنجاب کا مشیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب کی وزارت داخلہ کے لیے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے نام کی منظوری بھی دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کو وزیراعلیٰ کا مشیر برائے داخلہ بنایا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کے مستعفی ہونے کے بعد پنجاب میں وزارت داخلہ کا منصب خالی تھا۔
گزشتہ روز سابق وزیرداخلہ کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر نے ذاتی وجوہات کی بنا وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اس حوالے سے انہوں نے ایک ٹوئٹ میں ہاتھ سے لکھا ہوا استعفیٰ بھی شیئر کیا۔
ٹوئٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ آج میں نے چند ناگزیر اور ذاتی وجوہات کی بنا پر وزارت سے استعفیٰ دیا ہے تاہم میں آگے بھی پی ٹی آئی کے ادنیٰ کارکن کے طور پر کام کرتا رہوں گا۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کرز برائے الیکٹرانک میڈیا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت…
لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…