عوامی شکایات کے حل کے لیے وزیراعظم کا ایک اور تاریخی اقدام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عوامی شکایات کے حل کے لیے وزیراعظم عمران خان نے ایک اور تاریخی اقدام لیتے ہوئے سرکاری افسران کی کارکردگی رپورٹ عوامی شکایات کے حل کے ساتھ مشروط کرنے کا فیصلہ کر لیا . سرکاری افسران کی اے سی آر میں عوامی شکایات کے ازالے پر کارکردگی کا درجہ اور نمبر دینے کی تجویز دیدی .

وزیراعظم کی ہدایات پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو طریقہ کار وضع کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے . مراسلہ میں کہا گیا ہے عوام کی شکایات کو حل کرنا کسی بھی سرکاری افسر کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے . مراسلہ میں کہا گیا ہے شکایات کا فوری حل اور عوام کا اطمینان سرکاری افسر کی کارکردگی جانچنے کا بہترین پیمانہ ہے . مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری افسران کی اے سی آر میں عوامی شکایات کے حل سے متعلق کارکردگی کو شامل کرنے کا طریقہ کار بنایا جائے . . .

متعلقہ خبریں