ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار سلمان خان جہاں بھی جاتے ہیں وہاں ہجوم اکھٹا ہو جاتاہے اور اس لیے وہ اپنی موومنٹ کو کافی حد تک خفیہ رکھنے کی کوشش بھی کرتے ہیں تاہم گزشتہ شب وہ فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں جب بیرون ملک جانے کیلئے ایئر پورٹ پر پہنچے تو انہیں نوجوان اہلکار نے بغیر سیکیورٹی کلیئرنس کے اندر جانے سے روک دیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس اہلکار کو خوب سراہ رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سلمان خان کو بالی ووڈ میں لگ بھگ 30 سال ہونے والے ہیں تاہم وہ اپنی نئی فلم ” ٹائیگر 3“ کی شوٹنگ کیلئے جب گزشتہ شب روس جانے کیلئے ایئر پورٹ پہنچے تو وہاں پر میڈیا پہلے سے ہی موجود تھا جبکہ پاپا رازی بھی ان کی تصاویر لینے کیلئے بے تاب تھے ، سلمان نے جونہی گاڑی سے باہر قدم رکھا تو رپورٹرز اور فوٹو گرافرز نے انہیں گھیر لیا ۔سلمان خان نے گاڑی سے اترنے کے بعد ماسک لگایا اور ان کے سیکیورٹی گارڈز انہیں ایئر پورٹ کے اندر لے جانے کیلئے راستہ کلیئر کرنے لگے ، سلمان خان جب ایئر پورٹ کے داخلی دروازے پر پہنچے تو سیدھے ہی اندر جانے لگے جس پر وہاں موجود نوجوان سیکیورٹی اہلکار نے آگے آتے ہوئے سلمان خان کو روکا اور انہیں کلیئرنس کی درخواست دی ۔ سلمان خان چند لمحے کیلئے وہاں رکے ، چیک پوائنٹ پر ان کے ساتھ دیگر مسافروں کے پاسپورٹ چیک کیئے گئے اور پھر اندر جانے کی اجازت دیدی گئی ۔
چونکہ وہاں پر میڈیا بھی موجود تھا توسینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے اہلکار کی جانب سے سلمان خان کو روکے جانے کی ویڈیو بن گئی اور جو کہ کچھ لمحوں کے بعد سوشل میڈیا پر بھی آ گئی ، ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ، سیکیورٹی اہلکار کی جانب سے سلمان خان کو روکنے اور سیکیورٹی کلیئرنس کروانے کی درخواست پر اسے بے حد سراہا جارہاہے کہ اس نے بھر پور انداز میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دی اور بڑا سٹار ہونے کے باوجود بھی انہیں پروٹوکولز کو فالو کرنا پڑا ۔ویڈیو میں رپورٹ کی جانب سے یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ” بھائی آپر دو مہینے کیلئے روس جارہے ہیں ۔“
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…