ذہنی صحت کیلئے آگاہی دی، لوگ سمجھے دواساز کمپنی سے پیسے مل رہے ہیں، دپیکا پاڈوکون

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا کہ بھارت میں زیادہ تر افراد کے لیے صرف یہی بات بہت بڑی ہوتی ہے کہ ذہنی صحت سے متعلق ان کے مسئلے کو تسلیم کرلیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی ہم کچھ اچھا کام کرتے ہیں، اس پر تنقید ہوتی ہے۔
دپیکا نے کہا کی جب میں ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہی مہم چلا رہی تھی تو کئی لوگ یہ سمجھے کہ میں کسی فلم کی پروموشن کے لیے ایسا کر رہی ہوں، بہت سوں کا یہ بھی خیال تھا کہ مجھے کسی دواساز کمپنی نے اس کام کے پیسے دیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں بھی ذہنی مسائل کا شکار رہی ہوں لیکن مجھے خوشی ہے کہ مجھے یہ تجربہ بھی ہوا اور اس نے میری زندگی ہمیشہ کے لیے بدل کر رکھ دی۔
انہوں نے کہا کہ میں سوچتی تھی کہ میری زندگی کا مقصد کیا ہے؟ اس بات کی فکر نہیں تھی کہ میں کتنا کما رہی ہوں۔دپیکا نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ جب میں اس دنیا سے جاؤں گی تو یہاں کیا چھوڑ کر جاؤں گی؟ اور ایسا کیا کام ہوسکتا ہے کہ میری بعد بھی لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثر ڈال سکے؟

Recent Posts

کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…

1 hour ago

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

1 hour ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

2 hours ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

2 hours ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

2 hours ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

2 hours ago