اسلام آباد(قدرت روزنامہ) یوٹیلٹی اسٹورز پر دودھ، چائے، کوکنگ آئل، گھی سمیت کئی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز نے قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ اس سلسلے جاری جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایک لیٹر دودھ کی قیمت میں 20 روپے تک اضافہ ہوگیا، جس کے بعد قیمت 197 سے بڑھ کر 217 روپے ہو گئی۔450 گرام چائے کی قیمت میں 240 روپے تک اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 508 روپے سے بڑھ کر 748 روپے ہو گئی۔ جب کہ 100 پیک کے ٹی بیگ کی کا پیک 282 روپے تک مہنگا ہوگیا، جس کی قیمت 298 روپے سے بڑھا کر 580 روپے کر دی گئی۔
علاوہ ازیں 50 گرام پشاوری قہوہ 45 روپے تک مہنگا کرکے قیمت 108 سے بڑھا کر 153 روپے کردی گئی۔ ایک کلو برانڈ کا گھی 141 روپے تک مہنگا کردیا گیا۔ مچھر مار لیکوڈ کی قیمت میں 19 روپے تک اضافہ ہوا ہے جب کہ 250 گرام شہد کی بوتل 38 روپے تک مہنگی ہو گئی ۔
یوٹیلٹی اسٹورز پر 135 گرام کا ٹوتھ پیسٹ 30 روپے تک مہنگا ہوگیا۔ نوڈلز کے چھوٹے پیکٹ کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوا جب کہ بیکنگ پاوڈر، فیس کریم ،صابن ،شیونگ کریم ،شیشہ صاف کرنے کا لیکوڈ بھی مہنگا ہوگیا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…