ڈالر کی اڑان پھر سے شروع، قیمت 218 روپے کی سطح سے اوپر چلی گئی

لاہور (قدرت روزنامہ)ڈالر کی اڑان پھر سے شروع، قیمت 218 روپے کی سطح سے اوپر چلی گئی، انٹربینک میں مسلسل دوسرے روز امریکی ڈالر مہنگا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں بھی قیمت 222 روپے کی سطح پر پہنچ گئی . تفصیلات کے مطابق انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں اضافہ رہا،انٹر بینک میں ڈالر218اور اوپن مارکیٹ میں222روپے کی سطح پر پہنچ گیا .


انٹر بینک میں ڈالر50پیسہ اضافہ سے217.88روپے سے بڑھ کر218.38روپے کی سطح پر پہنچ گیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے اضافہ سے 220 روپے کی سطح سے بڑھ کر 222 روپے پر بند ہوا . فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں4.50روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت فروخت214.50روپے سے بڑھ کر219روپے ہو گئی، اسی طرح5.50روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت244روپے سے بڑھ کر 250روپے پر جا پہنچی .

. .

متعلقہ خبریں