اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کے مینارِ پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم سے بدسلوکی کے کیس میں غفلت برتنے پر 4 پولیس افسران کو ہٹا دیا گیا۔آئی جی پنجاب انعام غنی کی جانب سے ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی سٹی کو او ایس ڈی بنادیاگیا، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او لاری اڈہ کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تنزلی و تبادلہ کیئے گئے افسران میں ایس ایس پی آپریشن ندیم عباس، ایس پی سٹی حسن جہانگیر، ڈی ایس پی عثمان حیدر اور ایس ایچ او لاری اڈہ محمد جمیل شامل ہیں۔اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدرارت منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا۔اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو واقعے کے تمام پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا، انہیں پولیس کے ریسپانس کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو واقعے پر ہونے والی پیش رفت کی رپورٹ پیش کی گئی، سیکریٹری ہاؤسنگ نے پی ایچ اے کی سیکیورٹی کی ذمے داریوں اور مبینہ غفلت کی رپورٹ پیش کی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاتون سے دست درازی کے واقعے پر ہر دل دکھی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہاں جس نے بھی غفلت کی وہاں قانون کے مطابق کارروائی ہو گی، خاتون سے دلی ہمدردی ہے، ہر صورت انصاف ہو گاجلاس میں صوبائی وزیرِ قانون راجہ بشارت اور آئی جی پنجاب انعام غنی سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…