اتوار کے انتخابات میں پاکستان کا فیصلہ ہونے جا رہا ہے، عمران خان

مردان /چار سدہ (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں تمام اداروں سے کہتا ہوں اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ تشدد کروا کر اپنی عزت کروائیں گے تو غلط فہمی میں نہ رہیں،عزت دینے والا اللہ ہے اور آج تک دنیا کی تاریخ میں مار کر کسی ظالم کو عزت نہیں ملی،

اعظم سواتی کو ننگا کر کے تشدد کیا گیا، وفاقی حکومت کو شرم آنی چاہیے،میرے خلاف ہر روز نئی ایف آئی آر درج ہوتی ہے اور میں ہر روز عدالت جاکر ضمانت لیتا ہوں،شہباز شریف اور ان کے بیٹے کو ایف آئی اے کے کیس میں بری کیا گیا ہے، اس میں جو بھی ذمہ دار ہیں ان کو شرم آنی چاہیے، ملک کے غدار ہیں آپ لوگ،پاکستان میں کوئی تحریک طالبان نہیں تھی مگر جب ہم امریکا کی جنگ میں گئے تو ہر قسم کی دہشت گردی ہوئی،مجرموں کی حکومت میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے . انہوں نے کہا کہ اتوار کے انتخابات میں پاکستان کا فیصلہ ہونے جا رہا ہے، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پہلے شہباز گل کو پکڑ کر جیل میں ڈالا اور ان کو ننگا کرکے تشدد کیا گیا اب اعظم سواتی کو رات پکڑ کر ان کو بھی ننگا کرکے تشدد کیا اس پر تمھیں (وفاقی حکومت)شرم آنی چاہیے .

اپنے مخالف امیدوار مولانا قاسم سے سوال کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اپنے بچوں سے پوچھیں کہ کیا آصف زرداری اور نواز شریف ایماندار ہیں . عمران خان نے اپنے مخالف امیدوار سے مخطاب ہوکر کہا کہ اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ کیا یہ دونوں خاندان ایماندار ہیں جو 30 برس سے ملک کو لوٹ رہے ہیں . انہوں نے کہا کہ 26 سال پہلے اس لیے سیاست میں آیا تھا کہ یہ لوگ ملک سے پیسہ چوری کرکے باہر لے جا رہے تھے اس لیے میں ان کی چوری اور کرپشن پکڑنے سیاست میں آیا تھا .

عمران خان نے کہا کہ مولانا قاسم اگر سمجھتے ہیں کہ جس اتحاد میں آپ کھڑے ہیں اس میں نواز شریف اور آصف زرداری کا خاندان ایماندار ہیں تو میں سب کو کہتا ہوں کہ ان کو ووٹ دے دیں لیکن ان کی چوری پر تو کتابیں لکھی ہوئی ہیں . انہوں نے کہا کہ میرے خلاف ہر روز نئی ایف آئی آر درج ہوتی ہے اور میں ہر روز عدالت جاکر ضمانت لیتا ہوں تو میں کیون ملک چھوڑ کر لندن نہیں بھاگ جاتا مگر میں ان چوروں کا عدالت میں بھی مقابلہ کرتا ہوں اور زمین پر بھی لوگوں کے پاس جا کر جگاتا ہوں اور قوم کو بتاتا ہوں کہ میری قوم کا کوئی مستقبل نہیں جس پر چور مسلط ہوں .

عمران خان نے کہا کہ یہ وہ چور لوگ ہیں جن کے ساتھ بد دیانتدار آدمی الیکشن کمشنر ملا ہوا ہے جس نے ان کے ساتھ ملکر کم از کم 15 ہزار جعلی ووٹ ڈلوائے ہوئے ہیں . انہوں نے کہا کہ جب یہ لوگ ملک کا پیسہ چوری کرکے ڈالر باہر لے جاتے ہیں تو ڈالر کی کمی ہوتی ہے جس کی وجہ سے روپے کی قیمت گرتی ہے اور جب روپیہ گرتا ہے تو مہنگائی آتی ہے . نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تین سال کی حکومت میں اس نے 17 فیکٹریاں بنائیں مگر ساڑھے تین سال کا میرا ریکارڈ دیکھیں تو میں نے اپنے دادا اور باپ کی بھی زمین فروخت کی کوئی ایک بتائے کہ عمران خان نے اقتدار کا فائدہ اٹھایا ہو . انہوں نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ کبھی کسی وزیر اعظم نے کم خرچ کرکے ملک کا اتنا پیسہ نہیں بچایا .

. .

متعلقہ خبریں