وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں انتظامی لحاظ سے 5 نئے اضلاع بنانے کا بڑا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے صوبے میں انتظامی لحاظ سے 5 نئے اضلاع بنانے کا بڑا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی جانب سے صوبے میں انتظامی لحاظ سے 5 نئے اضلاع بنانے کا بڑا اعلان کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر تونسہ شریف، مری، وزیرآباد،تلہ گنگ اور کوٹ ادوکو نئے اضلاع بنانے کی منظوری دے دی ہے۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر دیئے ہیں، میں نے 2005میں تونسہ اور 2018میں تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مری، وزیرآباد اور کوٹ ادو کو بھی ضلع بنانے کی منظوری دی ہے جبکہ نئے اضلاع بننے سے انتظامی امور میں بہتری آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے انتظامی ضلع بننے سے تعلیم،صحت اوردیگر سہولتوں میں اضافہ ہوگا جبکہ نئے اضلاع بنانے کا فیصلہ ارکان اسمبلی اور عوام کی سہولت کو مد نظر رکھ کر کیاہے۔

Recent Posts

بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی اجارہ داری ختم، صارفین اب دیگر سپلائرز سے بھی بجلی خرید سکیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں بجلی کی تقسیم پر مامور کمپنیوں کی اجارہ داری کا…

1 min ago

نومنتخب امریکی صدر کے قتل کا منصوبہ بے نقاب، ڈونلڈٹرمپ کس ملک کے نشانے پرتھے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی منصوبہ بندی…

7 mins ago

حکومت کو ٹیکس ہدف پورا کرنے کے لیے اب کیا کرنا ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے 2 بار…

13 mins ago

سعودی قومی کمیٹی برائے تعلیم، ثقافت اور سائنس: عالمی سطح پر مملکت کی پہچان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی قومی کمیٹی برائے تعلیم، ثقافت اور سائنس نے مملکت سعودی عرب…

18 mins ago

صوابی جلسہ: علی امین گنڈاپور نے کارکنوں سے کیا حلف لیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا صوابی میں ہونے والا جلسہ…

26 mins ago

واٹس ایپ کا ایک اور نیا فیچر آپ کے لیے کیا آسانیاں پیدا کر سکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ نے ایپل صارفین کے لیے ایک نیا ’ڈرافٹ فیچر‘ لانچ…

43 mins ago