حکومت سیاسی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں صوبائی حکومت کی معاونت کریگی، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سیاسی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں صوبائی حکومت کی معاونت کرے گی۔بین القوامی کی سالانہ کانفرنس سے خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں کچھ عرصے سے بہت سی تبدیلیاں خصوصی طور پر محمد بن سلیمان کے اقتدار میں آنے کے بعد رہنماں ہوئیں۔
‘قومی سلامتی سے بھی اہم معاشی سیکیورٹی ہے’
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں آنے والی تبدیلی میں میڈیا نے اہم کرادار ادا کیا، تیزی سے بدلتی دنیا کیساتھ ساتھ میڈیا میں بھی تبدیلیاں آئیں، پرنٹ کے بعد ٹی وی اور اب ڈیجیٹل کا دور ہے، میڈیا نے ہمیشہ سوسائیٹی کی تکمیل کیلئے کردار ادا کیا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان میں بھی میڈیا نے بھی بہت ترقی کی ہے، موجودہ حالات میں بھی میڈیا کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔انکا کہنا ہے کہ قومی سلامتی سے بھی اہم معاشی سیکیورٹی ہے، اگر ملک کی معاشی سیکیورٹی نہیں ہو گی یا معاشی طور پر مضبوط نہیں ہو گا تو قومی سلامتی اور دفاعی سلامتی کو بھی خطرہ ہو گا۔
‘سوات میں صورتحال پر قابو پا لیا جائے گا’
خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے خطے میں دہشتگری کے مسائل کئی دہائیوں سے ہیں، بنیادی طور پر سوات میں اسوقت جاری صورتحال کی وجہ حکومت کی نا اہلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں سیاسی صورتحال کے باعث سوات اور دیگر شمالی علاقہ جات میں صورتحال خراب ہوئی، وفاقی حکومت صورتحال کو کنٹرول کرنے میں صوبائی حکومت کی معاونت کریں گے۔وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ سوات میں صورتحال پر قابو پا لیا جائے گا، اس وقت سوات میں افغانستان کی وجہ سے صورتحال خراب ہوئی، پاکستان میں امن کیلئے افغانستان میں امن ہونا ضروری ہے۔
‘امریکا کیساتھ ہمارے اسٹریٹجک تعلقات ہیں’
انکا کہنا ہے کہ پاکستان کا یوکرین کی جنگ میں کوئی کردار نہیں ہے، پاکستان کسی کی جنگ میں شامل نہیں ہے، ہماری دلچسبی تو یہ ہے کہ امن ہو اور اقوام متحدہ کے قوانین پر عمل ہو۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے امریکا کے لیے جنگیں لڑی ہیں، امریکا کے ساتھ ہمارے اسٹریٹجک تعلقات ہیں، وزیر خارجہ اور آرمی چیف نے امریکا کے دورے کیے جو مثبت رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان صحافیوں کا دورہ اسرائیل سیکیورٹی تھریٹ نہیں لیکن پاکستان کا مؤقف کشمیر کی طرح فلسطین کے معاملے پر واضح ہے لیکن یہ اہم بات ہے کہ لوگ خود سے سڑکوں پر نکل آئے، امید ہے کہ صورتحال پر قابو پالیا جائے گا، مجھے امید ہے آئندہ تمام ادارے آئین و قانون کے مطابق کام کریں گے۔

Recent Posts

وی پی این کا استعمال غیرشرعی قرار دینے پر رانا ثنااللہ راغب نعیمی کے خلاف بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے ملک میں وی پی این کے…

1 min ago

’بلیو اسکائی‘ سوشل ایپ کیا ہے، روزانہ لاکھوں صارفین اسے کیوں جوائن کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں حالیہ ایک نیا اضافہ ’بلیو اسکائی‘ کے…

1 hour ago

ٹائٹینک ریسکیور کو تحفے میں دی گئی سونے کی گھڑی کتنے میں نیلام ہوئی؟، جان کر آپ بھی حیران ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…

1 hour ago

ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر مشی خان میدان میں آگئیں، خواتین کو اہم مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…

2 hours ago

کسان اتحاد نے زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ مسترد کردیا، احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…

2 hours ago

نشتر اسپتال ملتان سے ایڈز کا پھیلاؤ، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…

2 hours ago