اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صحت مند رہنے کے لیے غذا کا متوازن ہونا نہایت ضروری ہے اور ساتھ ہی جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینا اسے مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔تاہم جسم کے کچھ نظام ایسے ہیں جن کی صحت کے لیے ماہرین صحت کچھ مخصوص غذائوں کے استعمال پر زور دیتے ہیں ایسا ہی ایک نظام نظام تنفس ہے جس کا بنیادی عضو پھیپھڑے ہیں۔ انہیں صحت مند رکھنے کے لیے کچھ مخصوص غذاؤں کے استعمال کے ساتھ باقاعدہ ورزش بھی ضروری ہے۔
صحت مند غذا آپ کو طویل عرصے تک بیماریوں سے تحفظ دے کر صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔اگر آپ اپنے پھیپھڑوں کی صحت کو بڑھانا چاہتے ہیں، تو ایسی صحت بخش غذائوں کے استعمال کو یقینی بنائیں جو آپ کے پھیپھڑوں کے افعال کی بہتر انجام دہی میں مددگار ثابت ہوں۔
پھیپھڑوں کے لیے صحت بخش غذائیں:
سیب
سیب صرف آپ کے پھیپھڑوں کو ہی صحت مند نہیں رکھتی بلکہ آپ کی مجموعی صحت کی بھی ضامن ہے۔
سینٹ جارج ہسپتال میڈیکل سکول، لندن کی ایک ٹیم نے 45 سے 49 سال کی عمر کے 2500 سے زائد مردوں کے پھیپھڑوں کے افعال اور خوراک کا مطالعہ کیا ہے۔ جن کے مطابق پھیپھڑوں کی بہترصحت میں بیٹا کیروٹین، وٹامن سی، ای، سیب، ترش پھلوں اور ان کے رس اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
لال مرچ
لال مرچ میں موجود کیپساسین رطوبتوں کو متحرک کرنے اور نچلے اور اوپری سانس کی نالی سے بلغم کی جھلیوں کی حفاظت میں مدد کرتا ہے۔لال مرچ کی چائے پینا بہتر ہے جو کہ بیٹا کیروٹین کا بھی ایک بڑا ذریعہ ہے، جو دمہ کی بہت سی علامات کو کم کرنے میں حیران کن اثرات مرتب کرتی ہے۔
بیریز
بیریز اینٹی آکسیڈنٹس کے حصول کا بہترہن ماخذ ہیں جبکہ امریکن کینسر سوسائٹی کے مطابق ان کا استعمال پھیپھڑوں کی حفاظت میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس میں بلیو بیری سرفہرست ہے، تاہم انگور، کرینبیری اور اسٹرابیری بھی پھیپھڑوں کے لیے اچھی ہیں۔
انار
انارکو ایک سپر فروٹ کے طور پر جانا جاتا ہے، نہایت مزےدار رس سے بھرے ان بیجوں میں اینٹی آکسیڈنٹس کثیرمقدار میں موجود ہوتے ہیں ساتھ ہی ان میں ایلیجک ایسڈ بھی پایا جاتا ہے، جو پھیپھڑوں سمیت پورے جسم میں ٹیومر کی افزائش کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
2007 میں یونیورسٹی آف وسکونسن میڈیسن میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق انار کا استعمال، خاص طور پر اس کا جوس، پھیپھڑوں کے کینسر کے خلیات کی افزائش اور پھیلاؤ کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
پانی
آپ کے جسم کے کسی بھی حصے کی طرح، پھیپھڑوں کوبھی ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر جسم میں پانی کی کمی ہو تو یہ پھیپھڑوں کی خشکی کا باعث بن سکتا ہے اس طرح یہ پنے افعال بہتر انداز میں انجام نہیں دے سکتے۔ پانی جسم کے ٹھنڈا رکھنے کے ساتھ آکسیجن کے حصول میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔
اخروٹ
اخروٹ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کا بہترین ذریعہ ہیں۔ مٹھی بھر اخروٹ کا استعمال دمہ اور سانس کی دیگر بیماریوں سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کو سوزش کے خلاف غذائی اجزاء کہا جاتا ہے جو سوزش کی بیماریوں میں حفاظتی اثرات رکھتا ہے۔
پھلیاں
پھلیاں آپ کے پھیپھڑوں اور دل کے لیے بہترین غذائیں تصور کی جاتی ہیں۔ یہ فائبر کا بہترین ذریعہ بھی ہیں۔ پھلیوں کا ایک اوسط کپ آپ کو روزانہ تجویز کردہ فائبر کی مقدار کا 50 فیصد سے زیادہ حصہ فراہم کرتا ہے۔یو ایس نیشنل لائبریری آف میڈیسن نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق فائبر سے بھرپور غذائیں پھیپھڑوں کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…
لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…
کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…