پاکستان نے ہمیشہ عالمی اور علاقائی امن کی بات کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی اور علاقائی امن کی بات کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان مثبت اندازمیں تمام ممالک کےساتھ آگےبڑھ رہاہے۔
انہوں نے کہا کہ حریت رہنما الطاف احمد شاہ کی ماورائے عدالت قتل پر شدید دکھ اور افسوس ہے اور پاکستان نے اس گھناونے بھارتی عمل کی مذمت کیلئے بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے احتجاج کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت الطاف احمد شاہ کی موت کی تحقیقات کرائے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے جس میں مذید دو کشنیریوں کو شہید کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان، بھارت کے مقبوضہ کشمیر مسئلہ کو حل کرنے کے جھوٹے دعووں کو مسترد کرتا ہے تاہم مقبوضہ کشمیر پر جرمن وزیر خارجہ کا بیان خوش آئند ہے ۔ترجمان دفتر خٓرجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر سات دہائیوں سے حل طلب ہے اور پاکستان ہمیشہ عالمی اور علاقائی فورمز پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرتا رہتا ہے اور آئندہ بھی زور دیتا رہے گا لیکن بھارت درست طریقے سے جواب نہیں دے رہا ۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی حالات میں بہت بہتر آئی ہے، اس حوالے سے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ سائفر کے معاملہ پر بہت جامع وضاحت دے چکے ہیں اور اب آگے بڑھنے کا وقت ہے۔عاصم افتخار احمد نے بتایا کہ طالبان حکومت فوری تسلیم کرنےکاکوئی منصوبہ زیرغورنہیں تاہم پاکستان اور عالمی برادری اس سلسلے میں مشاورت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کو تسلیم کرنا ایک اہم سنجیدہ مسئلہ ہے۔
سیلاب زدگان کی امداد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری پاکستان کی مدد کررہی ہیں جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے قرارداد منظور کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جرمنی نے سیلاب متاثرین کیلئے اضافی 10 ملین یورو امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ چین امریکہ اور برطانیہ چار سو ملین ڈالر دے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے لیے اب تک نوے ملین ڈالر خزانے میں وصول ہوچکے ہیں ۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

4 hours ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

4 hours ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

4 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

4 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

5 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

6 hours ago