کیا ماؤتھ واشز کورونا وائرس کا مقابلہ کر سکتے ہیں؟ اہم تحقیق

ٹوکیو(قدرت روزنامہ) ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ماؤتھ واشز اپنے اندر کورونا وائرس کو غیر مؤثر بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔جاپان کی ہوکائیڈو یونیورسٹی میں محققین کی ایک ٹیم نے تحقیق میں بتایا کہ سِیٹل پائرِنیڈیم کلورائیڈ (سی پی سی) کی کم مقدار اپنے اندر کورونا وائرس کو غیر فعال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تحقیق کے مطابق مارکیٹ میں دستیاب ماؤتھ واشز میں متعدد ایسے اینٹی بائیوٹک اور اینٹی وائرل کیمیاء موجود ہوتے ہیں جو منہ کے اندر مائیکرو حیاتیات کے خلاف کام کرتے ہیں، سیٹل پائرِنیڈیم کلورائیڈ منہ میں کوویڈ کے وائرل لوڈ کو وائرس کے اطراف موجود جِھلی کو متاثر کر کے کم کرتا ہے۔اس کے علاوہ ماؤتھ واشر میں ایسے دیگر کیمیکلز بھی ہوتے ہیں جن میں کورونا کو غیر فعال کرنے کی خصوصیت ہوتی ہے لیکن سیٹل پائرِنیڈیم کلورائیڈ میں خوشبو یا کسی ذائقے کا نہ ہونا اس کو اضافی خصوصیت بخشتا ہے۔
محققین نے جاپانی ماؤتھ واشز میں سی پی سی کی موجودگی کے اثرات کی تحقیق کی، انہوں نے سی پی سی کے سیل کلچر(کنٹرول ماحول میں خلیوں کے نمو کا عمل) پر اثرات کا ٹیسٹ کیا جو کووڈ وائرس کو خلیوں میں داخل ہونے کے لیے لازمی پروٹین کی رفتار تیز کرتا ہے۔
تحقیق کے نتیجے میں دیکھا گیا کہ سی پی سی نے استعمال کے 10 منٹ کے اندر کوویڈ وائرس کے خلیوں میں داخل ہونے کی صلاحیت کو غیر مؤثر کردیا، اس ٹحقیق میں ایک اور حیران کن چیز سامنے آئی کہ مارکیٹ میں دستیاب ماؤتھ واشز میں سی پی سی کی کارکردگی خالص سی پی سی سے بہتر تھی۔سائنٹیفِک رپورٹس میں شائع ہونے والی تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ یہ کووڈ کے کسی بھی ویریئنٹ کے لیے یکساں مؤثر ہوتا ہے۔

Recent Posts

چمالنگ، ٹرکوں پرحملے میں زخمی ڈرائیوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

دکی(قدرت روزنامہ)چمالنگ کے علاقے میںگزشتہ روز ٹرکوں پر ہونے والے حملے میں زخمی ڈرائیوار زخموں…

2 mins ago

میرسرفراز بگٹی کا انسداد پولیو کیلئے دس روز میں جامع روڑ میپ مرتب کرنے کا حکم

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کرز برائے الیکٹرانک میڈیا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت…

7 mins ago

ٹرمپ ہوں یا کمیلا ہیرس، پاکستان کو کملا بنائے رکھنا امریکہ کی مستقل پالیسی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…

13 mins ago

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

21 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

27 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

42 mins ago