رواں ہفتہ پاکستانی روپے کیلئے برا ثابت ہوا مسلسل تیسرے روز ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) رواں ہفتہ پاکستانی روپے کیلئے برا ثابت ہوا، مسلسل تیسرے روز ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا، جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید اضافے 218 روپے 43 پیسے ہو گئی . جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 222.90روپے ہو گئی .


اس سے پہلے مسلسل 13 کاروباری سیشنز میں روپے کی قدر بڑھی جو 22 ستمبر کو 239.71 سے تقریباً 22 روپے بڑھ کر 11 اکتوبر کو 217.79 سطح پر پہنچ گیا تھا .

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت فروخت 219روپے سے بڑھ کر219.20روپے ہو گئی جبکہ3.50روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 250روپے سے بڑھ کر253.50روپے پر جا پہنچی .

. .

متعلقہ خبریں