مفتی کفایت اللہ غداری مقدمے میں ضمانت پر رہا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کو سنٹرل جیل ہری پور سے رہا کردیا گیا۔جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ غداری کے مقدمے میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا، جلوس کی صورت میں مانسہرہ پہنچے، پشاور ہائی کورٹ کے ایبٹ آباد بنچ نے ضمانت منظورکی تھی۔واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے غداری کیس میں مفتی کفایت اللہ کی ضمانت منظور کر لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے ایبٹ آباد سرکٹ بینچ نے غداری کیس میں جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما مفتی کفایت اللہ کی ضمانت پر رہائی

کا حکم دے دیا۔ جسٹس شکیل احمد نے مفتی کفایت اللہ کو ضمانت کے عوض 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی کفایت اللہ کے وکیل بلال خان نے بتایا کہ قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد ان کے موکل کو پیر تک رہا کردیا جائے گا۔ عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما کے وکلا محمد بلال خان، کامران مرتاز اور احمد علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ سرکاری وکیل ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل راجہ زبیر اور اسسٹنٹ جنرل سردار محمد آصف بھی پیش ہوئے۔خیال رہے مفتی کفایت اللہ کے خلاف ریاست مخالف بیانات کی وجہ سے مقدمہ درج تھا جس کی بنا پر انہیں گرفتار کیا گیا جس کے بعد انہیں مانسہرہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔ مفتی کفایت اللہ کی 3 پی ایم او کے تحت گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔

Recent Posts

بلوچستان کے کوہ سلیمان کے علاقے میں معدنیات کے نئے ذخائر کی تلاش شروع

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت نے سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے مقصد سے متعدد…

3 mins ago

اٹھارہویں ترمیم کا دفاع کرینگے، این ایف سی ایوارڈ صوبوں کا بنیادی حق ہے، ڈاکٹر مالک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ…

10 mins ago

دستارچند گز کا کپڑا ہر گز نہیں، ذمہ داری، تحفظ وسلامتی کی علامت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبے کے قومی قبائلی معتبرین اور سیاسی رہنماﺅں نے کہا ہے کہ دستارچند گز…

19 mins ago

بلاول کا دورہ بلوچستان ، بےروزگار گریجویٹس کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کیلئے چار ارب روپے مختص

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے…

30 mins ago

گاڑی چوری کی روک تھام، حب میں کراچی اور بلوچستان پولیس کی مشترکہ چوکیاں قائم کرنیکا فیصلہ

حب(قدرت روزنامہ)کراچی سے گاڑیوں کی چوری کی روک تھام کیلئے ضلع حب کے مختلف پولیس…

1 hour ago

پاکستان سے 6 لاکھ سے زائد افغان باشندے وطن واپس لوٹ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت ملک بھر میں غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی…

1 hour ago