احساس پروگرام میں توسیع کر دی گئی ،غریب عوام کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان نے احساس کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام میں توسیع کردی ،اب پانچ کی بجائے سات شہروں میں 16ٹرکوں کے ذریعے کھانے کی تقسیم ہو گی ،احساس پروگرام کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اکتوبر تک اس پروگرام کے تحت 29 شہروں میں غریب عوام تک مفت کھانا پہنچایا جائے گا تاکہ کوئی بھی بھوکا نہ سوئے . نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو ’’احساس ‘‘کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام میں توسیع پر بریفنگ بھی دی گئی،وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ احساس کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کے تحت فی الوقت پانچ شہروں اسلام آباد ،راولپنڈی ،لاہور ،فیصل آباد اور پشاور میں کھانا تقسیم کیا جاتاہے ، اب تک ان پانچ شہروں میں آٹھ لاکھ 31 ہزار سے زائد مزدوروں کو کھانا پہنچایا گیا ہے ، توسیع کے بعد اب ملتان اور گوجرانوالہ سمیت سات شہروں میں 16ٹرکوں کے ذریعے کھانے کی تقسیم ہو گی .

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اکتوبر سے پروگرام کے تحت 29شہروں میں 40 ٹرکوں کے ذریعے کھانا پہنچایا جائے گا ، روزانہ 40 ہزار افراد اور سالانہ 14 لاکھ 60 ہزار افراد کو کھانا پہنچایا جائے گا . اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پناہ گاہ میں کھانے کے انتظام اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا . . .

متعلقہ خبریں