سابق چیف جسٹس بلوچستان محمد نور مسکانزئی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

خاران (قدرت روزنامہ) سابق چیف جسٹس بلوچستان محمد نور مسکانزئی قاتلانہ حملے میں جاں بحق . تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر خاران میں صوبے کے سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے .


دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق محمد نور مسکانزئی عشاء کی نماز کی ادائیگی کیلئے مسجد میں موجود تھے جب ان پر نامعلوم حملہ آوروں نے دوران نماز فائرنگ کر دی . فائرنگ کی زد میں آنے کے بعد نور مسکانزئی شدید زخمی ہو گئے، انہیں زخمی حالت میں کوئٹہ منتقل کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم کوئٹہ پہنچنے سے قبل ہی سابق چیف جسٹس بلوچستان جان کی بازی ہار گئے . بتایا گیا ہے کہ محمد نور مسکانزئی فیڈرل شرعی کورٹ کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں