جدہ (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں طویل ترین بحری پل کا افتتاح کر دیا گیا ۔سعودی خبررساں ادارے نے ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ طویل ترین بحری پل کے افتتاح سے بحیرہ احمر کا مغربی ساحل جزیرہ شوریٰ سے جڑ گیا ہے، یہاں پہلے مرحلے کے تحت تعمیر کیے جانے والے 16 ہوٹلوں میں سے آئندہ سال 11 ہوٹل قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔
کمپنی کا کہنا ہےکہ ’جزائر امھات‘ میں 85 سے زیادہ ساحلی اور تیرتے بنگلے مکمل کرلیے گئے ہیں، جزائر میں 2 بڑے ریزارٹ قائم ہوں گے۔ جزیرہ شوری ٰبحیرہ احمر کے 92 جزائر میں سے ایک ہے، یہ اپنے منفرد مناظر کے حوالے سے معروف ہے، اس کی بناوٹ اوپر سے ڈولفن مچھلی جیسی اور اس کی مونگوں کی بستیوں کا حسن بےمثال ہے۔ جزائر امھات میں ریڈ سی سینٹ ریجس ریزارٹ قائم ہوگا،یہاں ریٹز کارلٹن ریزرو ریزروٹ بھی ہوگا۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…