اسلام آباد(قدرت روزنامہ)شاہ محمود قریشی اور وزیر خارجہ ڈنمارک جیب کوفوڈ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں خطے کی بدلتی صورتحال تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے پاکستان افغانستان سے ڈینش شہریوں کے انخلا میں معاونت کر رہا ہے ،پاکستان جانتا ہے مستحکم افغانستان خطے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،دنیا افغانستان میں تبدیل شدہ حقائق کا ادراک رکھتی ہے، پاکستان بھی چاہتا ہے افغان شہریوں کی سیکیورٹی اور حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،اس سلسلے میں عالمی برادری افغانوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔واضح رہے اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کا کہنا تھا تمام افغان سیاسی قیادت کو مستقبل کی حکومت کے لیے کوشش کرنی چاہیے ،مستقبل کا فیصلہ افغان عوام نے خود کرنا ہے،افٖغانستان ایشو کی آر میں کچھ ممالک نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی ،اس وقت عالمی برادری کو افغانستان کی تعمیر نو اور قیام کے لیے آگے آنا چاہیے ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…