نور محمد مسکانزئی کا قتل کیخلاف کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کا آج سے تین روزہ سوگ کا اعلان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائی کورٹ اور فیڈرل شریعت کورٹ کے سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی خاران میں قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے، حملے میں ان کے ایک عزیز بھی زخمی ہوئے ،محمد نور مسکانزئی مسجد میں نماز عشا کی ادائیگی کررہے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی ،،، محمد نور مسکانزئی کی شہادت کے واقعہ پرکوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے کل عدالتوں کا بائیکاٹ اور تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ۔ ڈی ائی جی رخشان ڈویڑن نذیر احمد کرد نے جیو نیوز کو بتایا کہ بلوچستان ہائی کورٹ اور فیڈرل شریعت کورٹ کے سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی خاران کے علاقے گزگی میں اپنے گھر کے قریب مسجد میں نماز عشا کی ادائیگی کیلئے آئے تھے ،، کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی ،،پیٹ میں گولیاں لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگئے انہیں طبی امداد کیلئے خاران سو ل ہسپتال لایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لائے ہوئے جان بحق ہوگئے ،،قاتلانہ حملے میں ممتاز نامی ان کا ایک عزیز بھی زخمی ہوا ،، واقعہ کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی یکم ستمبر 1956 کو خاران میں پیدا ہونے والے محمد نور مسکانزئی 31اگست 2018کو بلوچستان ہائی کورٹ سے بحیثیت چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ ریٹائر ہو ئے تھے جس کے بعد انہیں فیڈرل شریعت کورٹ کا چیف جسٹس مقررکیا جہاں سے وہ 15 مئی 2022کو ریٹائر ہوئے وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے محمد نور مسکانزئی کی شہادت کے واقعہ پر رنج وغم کا اظہار کیا جبکہ کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کی شہادت کے واقعہ کی مذمت ہوئے کل عدالتوں کا بائیکاٹ اور تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے ،

Recent Posts

اداکارہ مایا علی شادی کب کررہی ہیں؟ مداحوں کو آگاہ کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ مایا علی نے اپنی شادی کی منصوبہ بندی سے متعلق…

7 mins ago

بشریٰ بی بی کی خفیہ مقدمات میں گرفتاری؟عدالت سے اہم خبرآگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…

17 mins ago

سرکاری ملازمین کیلئےبڑی خوشخبری،تنخواہوں میں اضافہ ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے اپنے گریڈ ایک سے 22 تک کے تمام…

27 mins ago

نیب کی پشاور بی آر ٹی میں 168 ارب روپے کی سب سے بڑی ریکوری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیب کی25سالہ تاریخ میں سب سے بڑی بالواسطہ ریکوری ہوئی ہے، جس میں…

38 mins ago

بھول جاو معافیاں پرچے کاٹنے ہیں کاٹ لو، پنجاب حکومت کا غلام ہوں نہ کسی اور کا ،علی امین گنڈاپور

میں کس چیز کی معافی مانگوں اور کس بات پر مانگوں، علی امین گنڈا پور…

1 hour ago

حکومت کا 71 ہزار ارب روپے سے زائد قرض اتارنے کا پلان سامنے آگیا

وفاقی حکومت نے اضافی قرضوں پر ملک کے انحصار کم کرنے کا فیصلہ کرلیا اسلام…

2 hours ago