یوسف مستی خان ایک بے خوف بہادر و مسلسل جدوجہد اور مستقل مزاجی کی علامت تھے ،ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)یوسف مستی خان ایک بے خوف بہادر و مسلسل جدوجہد اور مستقل مزاجی کی علامت تھے انھوں نے محکوم و مظلوم طبقات اور قومی کے سیاسی و قومی حقوق کے حصول میں گراں قدر خدمات انجام دیئے نیشنل پارٹی ان کے قومی و سیاسی جدوجہد پر انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 15 اکتوبر کو سہ پہر تین بجے پریس کلب کوئٹہ میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کررہا ہے . نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ترقی پسند و بزرگ سیاستدان میر یوسف مستی خان کی قومی حقوق اور طبقاتی جدوجہد میں نمایاں کردار رہا ہے .

انہوں نے بلوچ قومی سیاسی جدوجہد اور ملک کے مظلوم طبقات کی سیاسی عمل میں بھرپور سیاسی کردار ادا کیا . ان کے سیاسی و قومی خدمات کو ہر سطح پر یاد کیا جائے گا . نیشنل پارٹی سیاسی قومی جماعت ہے اور حقیقی سیاسی رہنماو¿ں و تحریک میں عملی کرادر ادا کرنے والے قومی و سیاسی کرداروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے . 15 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے کوئٹہ پریس کلب میں میر یوسف مستی خان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کرکے ان کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ سیاسی کارکنوں کو سیاسی اکابرین کی جہد مسلسل سے آگاہی فراہم کرنا ہے . انہوں نے کہا کہ بلوچ سیاست میں میر یوسف عزیز مگسی میر عبدالعزیز کرد میر غوث بخش بزنجو میر یوسف مستی خان گل خان نصیر نے سمیت دیگر اکابرین نے قومی فکر و شعور کو بیدار کیا . ان سیاسی اکابرین نے اپنے کردار عمل فکری و نظریاتی جدوجہد سے قومی تحریک کو مستحکم کیا . میر غوث بخش بزنجو کی سیاسی بصیرت و دوراندیشی خطے کی سیاست میں نمایاں تھے . میر یوسف مستی خان بھی بابا بزنجو کی رفیق و سیاسی کاروان کا حصہ تھے . سیاست میں خوش قسمتی ان کی ہے جنھوں نے میر غوث بخش بزنجو کی سیاست کے ساتھ ملکر ملک جمہوریت کے قیام میں اپنا سیاسی کردار ادا کیا . انہوں نے کہا کہ میر یوسف مستی خان نے ملک کی ترقی پسند عوام کو جوڑنے اور یکجا کرنے میں مصروف عمل رہے . ملکی سماج جہاں انتشار و رجعت پسندی پھیلتی جارہی ہے . اس میں یوسف مستی خان جیسے رہنماو¿ں نے ترقی پسند و شعور سوچ کو پروان چڑھانے کی کوشش کی . نیشنل پارٹی آج تعزیتی ریفرنس میں سیاسی رہنمائ کو زبردست خراج عقیدت پیش کریگی .

. .

متعلقہ خبریں