پنجگور میرا گھر ہے اسکی خوشحالی اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ہر سطح پر کوشاں ہوں ، اسد بلوچ

پنجگور(قدرت روزنامہ) بی این پی عوامی کے مرکزی سکرٹری جنرل وصوبائی وزیرزراعت امداد باہمی میر اسداللہ بلوچ نے پنجگور پریس کلب کے وفد سے اپنے آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور میرا گھر ہے اسکی خوشحالی اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے ہر سطح پر کوشان ہوں تعلیمی ادارے روڑ اسپتال اور دیگر فلاحی منصوبے آنے والے وقتوں میں شہر کا تقدیر بدل دینگے عوام اجتماعی منصوبوں کی حوصلہ افزائی کریں جتنے منصوبے چائے وہ روڑ کی شکل میں ہوں یا اسپتال یونیورسٹی اور کالجزکی پنجگور کے عوام کی زندگیوں میں تبدیلی کا زریعہ بنیں گے یہ منصوبے خالصتاً اجتماعی منصوبے ہیں عوام اپنے اداروں کو اوں کریں تاکہ انکی افادیت دائمی اور دیرپا ہوں انہوں نے کہا کہ میڈیا کی بھی زمہ داری ہے کہ وہ بعث بننے کی بجائے مسائل کو نیک نیتی کی بنیاد پر اجاگر کرے جب میڈیا غیر جانبدار بن کر کام کرے گا تو اس سے یقیناً تبدیلی آئے گا میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ پنجگور میں جو روڑ بن رہے ہیں انکا معیار بہترین ہے اور میری یہ اولین کوشش ہے کہ تمام اسکمیں وقت پر مکمل ہوکر عوام کے لیے راحت کا سبب بنیں انہوں نے کہا کہ پانچ سال پہلے والے پنجگور اور آج کے پنجگور میں عوام خود فرق محسوس کررہے ہیں اور میں یہ نہیں کہتا کہ تمام معاملات سو فیصد ٹھیک ہیں انسان میں کمزوریاں ہوسکتی ہیں مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ پورے شہر کاچہرہ مسخ کرکے پیش کیا جائے کہ جی یہاں ہر چیز تباہ ہے انہوں نے کہا کہ جب کوئی جرم کی واردات ہوتا ہے تو اسکا نزلہ علاقائی نمائندے پر گرانے میں کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا جاتا ہے اب اگر پولیس ٹھیک کام کررہی ہے ایس پی ڈی ایس پی اور ایس ایچ او جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایکشن لے رہے ہیں تو اسکا کریڈٹ بھی نمائندے کو دیں میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ پنجگور میں بدامنی کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور کل بھی میں نے پنجگور کے امن پر اسمبلی سمیت تمام فورمز پر بات کیا اور آج بھی امن وامان کے مسلے پر میرے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آیا ہے پولیس لیویز کو سختی کے ساتھ ہدایت کرتا ہوں کہ وہ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتیں اور عوام کے جان ومال کا ہر صورت میں تحفظ یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ پنجگور میں زرعی کالج میں باقاعدہ کلاسیں شروع ہوگئی ہیں جو نوجوان نسل کی علمی صلاحیتوں کو بڑھانے میں معاوں اور مدد گار ہوگا انہوں نے کہاکہ میں پنجگور کو علمی حوالے سے صف اول میں دیکھنا چاہتا ہوں یہاں کا ہربچہ اور بچی جدید علمی تقاضوں سے ہم آہنگ رہیں اور انکا نام اور مقام اونچا رہے نوجوان ہمارے اثاثے ہیں جب انکو آگے جانے کے مواقعے میسر آئیں گے تب وہ بہتر راستے کاانتخاب کرسکیں گے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی زرعی کالج پولی ٹکنیک کالج بی آر سی ایک خوشحال مستقبل کی ضامن ہیں

. .

متعلقہ خبریں