وزیراعلیٰ بلوچستان نے مستونگ بم دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مستونگ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو واقعہ کے تمام پہلوﺅں کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں تخریب کار کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ہم عوام کے تعاون سے اس عفریت کا خاتمہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ علاقے کی سکیورٹی کو مزید موثر بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے شہداءکے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونیوالوں کے بلند درجات کی دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے تمام زخمیوں کو علاج و معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Recent Posts

اداکارہ مایا علی شادی کب کررہی ہیں؟ مداحوں کو آگاہ کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ مایا علی نے اپنی شادی کی منصوبہ بندی سے متعلق…

8 mins ago

بشریٰ بی بی کی خفیہ مقدمات میں گرفتاری؟عدالت سے اہم خبرآگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…

17 mins ago

سرکاری ملازمین کیلئےبڑی خوشخبری،تنخواہوں میں اضافہ ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے اپنے گریڈ ایک سے 22 تک کے تمام…

27 mins ago

نیب کی پشاور بی آر ٹی میں 168 ارب روپے کی سب سے بڑی ریکوری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیب کی25سالہ تاریخ میں سب سے بڑی بالواسطہ ریکوری ہوئی ہے، جس میں…

38 mins ago

بھول جاو معافیاں پرچے کاٹنے ہیں کاٹ لو، پنجاب حکومت کا غلام ہوں نہ کسی اور کا ،علی امین گنڈاپور

میں کس چیز کی معافی مانگوں اور کس بات پر مانگوں، علی امین گنڈا پور…

1 hour ago

حکومت کا 71 ہزار ارب روپے سے زائد قرض اتارنے کا پلان سامنے آگیا

وفاقی حکومت نے اضافی قرضوں پر ملک کے انحصار کم کرنے کا فیصلہ کرلیا اسلام…

2 hours ago