کے الیکٹرک صارفین کیلئے ایک اور اچھی خبر

کراچی (قدرت روزنامہ)کے الیکٹرک صارفین کے لیے ایک اور اچھی خبر سامنے آگئی . تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے بجلی صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 62 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے .

کے الیکٹرک کی جانب سے ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں درخواست دائر کی گئی .

نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 25 اکتوبر کو سماعت کرے گاجس کے بعد کمی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا . نیپرا کی جانب سے درخواست کی منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین کو 7 ارب 74 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا . یاد رہے کہ گزشتہ روز نیپرا نے کے الیکٹرک کے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی تھی .

. .

متعلقہ خبریں