گزشتہ روز اپنے فلیٹ سے بیہوش ملنے والی سنتھیا رچی بارے اہم خبر آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ڈاکٹرز نے امریکی نژاد خاتون سینتھا رچی کو ہسپتال میں مزید زیرعلاج رکھنے کا فیصلہ کرلیا اور ٹوکسیکالوجی کیلئےسنتھیا رچی کے سیمپلز لاہور بھجوا دیئے گئے، جس کے ذریعے جسم میں زہر کی تصدیق کی جائے گی۔

ا آر وائی نیوز کے مطابق شعبہ میڈیسن کے سنیئر ڈاکٹرز نے امریکی نژاد خاتون سینتھا رچی کا معائنہ کیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سنتھیا رچی کی صحت کی مجموعی صورتحال بہتر ہے تاہم ڈاکٹرز نے سنتھیا رچی کو ہسپتال میں مزید زیرعلاج رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع پولی کلینک نے بتایا کہ سینئرڈاکٹرز کی ہدایت پرسنتھیا رچی کی ادویات میں ردوبدل کردیاگیا جبکہ انھیں اینٹی بائیوٹک انجکشنز تجویز کر دیئے ہیں ، سنتھیا رچی پر غنودگی کے اثرات بدستور برقرار ہیں، اس لیے ان کو میڈیکل آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹوکسیکالوجی کیلئےسنتھیا رچی کے سیمپلز لاہور بھجوا دیئے گئے، ٹوکسیکالوجی رپورٹ آنے میں چند دن لگیں گے، ٹوکسیکالوجی کے ذریعے جسم میں زہر کی تصدیق کی جاتی ہے۔گذشتہ روز امریکی نژاد سنتھیا رچی اپنے فلیٹ میں بے ہوش پائی گئی تھیں، پولیس کا کہنا تھا کہ ان کو ہمسائے نے فلیٹ میں بے ہوش پایا، اور انھیں ہسپتال پہنچایا۔بعد ازاں امریکی نژاد سنتھیا رچی نے ہوش میں آ کر پولیس کو بیان میں کہا تھا کہ دو بھارتی شہری ان کے اپارٹمنٹ میں آئے تھے، انھوں نے کہا کہ میں پاکستان میں کام نہ کروں، اس کے بعد بھارتی شہریوں نے انھیں کوئی نشہ آور چیز دی۔

Recent Posts

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع…

24 mins ago

پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری…

33 mins ago

چمن: باب دوستی پر پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کیخلاف جاری دھرنے کو 6 ماہ ہو گئے

چمن (قدرت روزنامہ) چمن میں باب دوستی پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کے خلاف بارڈر شاہراہ پر…

36 mins ago

وزیراعظم کی ہدایت پرطلبہ کو لینے کیلئے خصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا، اخراجات حکومت ادا کریگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پرخصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا۔ نجی ٹی…

45 mins ago

این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری

ملتان(قدرت روزنامہ)ملتان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 148 میں ضمنی انتخاب کے لیے…

48 mins ago

وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آئی ایم ایف کا…

57 mins ago